نصرت جہاں نے لال ساڑی میں کیا درگا پنڈال میں ایسا ڈانس، وائرل ہو گیا ویڈیو
نصرت جہاں نے لال ساڑی میں کیا درگا پنڈال میں ایسا ڈانس
بتا دیں کہ نصرت اپنے شوہر نکھل جین کے ساتھ بھی درگا پوجا پنڈال میں پہنچی تھیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ماں درگا کا آشیش لیا تھا۔ نصرت جہاں نے ماں درگا کی آرتی کرنے کے بعد تلک بھی لگوایا اور مذاہب کے بھید کو بھول کر ڈھاک بجاتی اور اس کی تال پر ناچتی بھی نظر آئی تھیں۔
نئی دہلی۔ کورونا دور میں ملک بھر میں احتیاط برتتے ہوئے ' درگا پوجا' منایا جا رہا ہے۔ وہیں، سوشل میڈیا پر اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں نصرت کولکاتہ کے ایک درگا پوجا پنڈال میں ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس دوران نصرت لال اور سفید ساڑی پہنی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے تین خواتین کے ساتھ مل کر بنگال کا ایک روایتی رقص کیا جس کا ایک ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شئیر کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر چھایا نصرت کا ویڈیو نصرت کا یہ ڈانس ویڈیو اب انٹرنیٹ پر چھا چکا ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر نصرت کو مبارکباد بھی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ نصرت اپنے شوہر نکھل جین کے ساتھ بھی درگا پوجا پنڈال میں پہنچی تھیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ماں درگا کا آشیش لیا تھا۔ نصرت جہاں نے ماں درگا کی آرتی کرنے کے بعد تلک بھی لگوایا اور مذاہب کے بھید کو بھول کر ڈھاک بجاتی اور اس کی تال پر ناچتی بھی نظر آئی تھیں۔
آپ کو یاد دلا دیں، اس سے پہلے پچھلے سال بھی نصرت جہاں نے درگا پوجا میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے سندور کھیلا میں حصہ لیا تھا۔ اس پر کافی تنازعہ بھی ہوا تھا۔ نصرت نے کہا تھا کہ وہ سبھی مذاہب کے لوگوں کا احترام کرتی ہیں۔ نصرت جہاں لوک سبھا الیکشن 2019 میں بنگال کی بشیرہاٹ سیٹ سے ترنمول کانگریس کی طرف سے رکن پارلیمنٹ منتخب کی گئی تھیں۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔