ممبئی: بنگلہ اداکارہ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ بنیں نصرت جہاں (Nusrat Jahan) اپنی ذاتی زندگی کو لے کر زبردست سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ انہوں نے سال 2019 میں بزنس مین نکھل جین سے شادی کی تھی، جس کے بعد کئی سوشل میڈیا سے لے کر کئی رپورٹس میں ان کی شادی (Marriage) میں پریشانی کو لے کر دعوے کئے گئے۔ صرف یہی نہیں ایک فلم کے کو اسٹار یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے ساتھ نصرت جہاں کی نزدیکیوں کی خبریں بھی آئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس وجہ سے ان کی شادی میں پریشانیاں کھڑی ہوگئی ہیں۔ وہیں اب اپنی ذاتی زندگی کو لے کر اڑ رہی ان سبھی خبروں پر نصرت جہاں نے خود ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی یش نے بھی افواہوں پر بیان دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، نصرت جہاں کی ان کی فلم SOS Kolkata کے کو اسٹار یش داس گپتا کے ساتھ نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ نئے سال میں نصرت جہاں، یش داس گپتا کے ساتھ ویکیشن پر گئی تھیں۔ وہیں ان سبھی خبروں پر جواب دیتے ہوئے نصرت جہاں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ٹائمس آف انڈیا سے کہا- ’میری ذاتی زندگی کے معاملے عوام کے لئے نہیں ہیں۔ لوگوں نے مجھے ہمیشہ ٹرائل پر رکھا، لیکن اس بار میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گی’۔
نصرت جہاں کا کہنا ہے کہ ’لوگ مجھے بطور فنکار صرف میرے کام کے لئے جج کرسکتے ہیں اور کسی بات کے لئے بھی نہیں۔ چاہے وہ اچھا ہو، برا ہو یا بھدا ہو، وہ میری ذاتی زندگی ہے اور میں اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنے والی ہوں’۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔