ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لاک ڈاون کے درمیان نصرت جہاں نے اپنے ڈانس سے ٹک ٹاک پر مچایا دھمال، آپ بھی دیکھیں وائرل ویڈیو

سوشل میڈیا پر نصرت جہاں (Nusrat Jahan) کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ زبردست انداز میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے درمیان نصرت جہاں نے اپنے ڈانس سے ٹک ٹاک پر مچایا دھمال، آپ بھی دیکھیں وائرل ویڈیو
نصرت جہاں کا ٹک ٹاک ویڈیو خوب دھمال مچا رہا ہے۔

ممبئی: ترنمول کانگریس (Trinmool Congress) کی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی سنیما کی مشہور اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ اکثر ہی اپنی تصویروں اور ویڈیو سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے والی نصرت جہاں ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک (Nusrat Jahan TikTok Video) پر بھی کافی سرگرم ہیں اور آئے دن اپنے نئے نئے ویڈیوز سے سرخیاں بٹورتی ہیں۔ اس درمیان ان کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ زبردست انداز میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ لاک ڈاون کے درمیان نصرت جہاں (Nusrat Jahan) کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے۔


ویڈیو میں بلیک ٹاپ اور ڈینم شارٹس میں نظر آرہی نصرت جہاں کے ڈانس اسٹیپس اور انرجی اس ویڈیو میں اتنے کمال کے لگ رہے ہیں کہ لوگ ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پارہے ہیں۔ ان کے اس ویڈیو پر ان کے مداح خوب کمنٹ کر رہے ہیں اور اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ ویڈیو لوگوں کو کتنا پسند آرہا ہے، اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ویڈیو اپلوڈ کئے جانے کے کچھ ہی گھنٹے میں اسے 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کے لائکس مل چکے ہیں۔

@nusratchirps##Savage ##savagechallenge ##fyp let’s do it @mimichakraborty86 @srabantigintu my ##savagegirls♬ Savage - Megan Thee Stallion



واضح رہےکہ حال ہی میں نصرت جہاں (Nusrat Jahan)، ممی چکرورتی (Mimi Chakraborty) کے ساتھ ایک شارٹ فلم میں بھی نظر آئی ھیں، جس میں انہوں نے لوگوں کو کورونا کو لے کر بیدار کرنے کے لئے میسیج (پیغام) دینےکی کوشش کی تھی۔ نصرت جہاں اور ممی چکرورتی کا یہ ویڈیو یوٹیوب پر کافی وائرل ہوا تھا۔ YouTube پر آئی اس شارٹ فلم کا نام ’جھار تھامے جابے ایک دن’ ہے، جس کا اردو میں مطلب ہوتا ہے ’طوفان ایک دن تھم جائےگا‘۔ اس ویڈیو کو کیمیلیا فلم پروڈکشن نے بنایا ہے، جو کہ لوگوں کو خوب پسند آرہا ہے۔
First published: Apr 25, 2020 09:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading