உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رنبیر کپور کے یوم پیدائش پر عالیہ بھٹ نے شیئر کی رومانٹک تصویر ، فینس نے کہہ دی ایسی بات

    رنبیر کپور کے یوم پیدائش پر عالیہ بھٹ نے شیئر کی رومانٹک تصویر ، فینس نے کہہ دی ایسی بات ۔ تصویر : @AliaBhatt instagram

    رنبیر کپور کے یوم پیدائش پر عالیہ بھٹ نے شیئر کی رومانٹک تصویر ، فینس نے کہہ دی ایسی بات ۔ تصویر : @AliaBhatt instagram

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) آج اپنا 39 واں یوم پیدائش منارہے ہیں ۔ اس خاص موقع پر انڈسٹری کے دوست انہیں مسلسل سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔ رنبیر کپور کے یوم پیدائش کو خاص بناتے ہوئے ان کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر کچھ وقت پہلے ہی ایک پوسٹ کی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور آج اپنا 39 واں یوم پیدائش منارہے ہیں ۔ اس خاص موقع پر انڈسٹری کے دوست انہیں مسلسل سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔ رنبیر کپور کے یوم پیدائش کو خاص بناتے ہوئے ان کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر کچھ وقت پہلے ہی ایک پوسٹ کی ہے ۔ اداکارہ نے پوسٹ کرکے رنبیر کپور کو اپنی لائف لائن بتایا ہے ۔ شیئر کی تصویر میں عالیہ اور رنبیر کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے ۔

      عالیہ بھٹ کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کافی رومانٹک ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ ، رنبیر کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر بیٹھی ہوئی ہیں ۔ دونوں کسی سمندر کے کنارے پر بیٹھے ہیں ۔ تصویر میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے ، کیونکہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے ۔ اس کو پوسٹ کرتے ہوئے عالیہ نے رومانٹک کیپشن لکھا ہے ۔ انہوں نے لکھا : یوم پیدائش کی مبارکباد میری زندگی ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہارٹ والی ایموجیز بھی شیئر کی ہیں ۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر فینس جم کر کمنٹ کررہے ہیں ۔



      عالیہ بھٹ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک فین نے لکھا : اس مرتبہ شہنائی بجنے والی ہے ۔ دوسرے نے لکھا : آخر کار !!! یوم پیدائش مبارک ہو آر کے ۔ کپل گول ۔ بتادیں کہ رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور ساہنی نے ایک فیملی تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر بھائی کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے ۔ اس تصویر میں ردھیما کی بیٹی اور بھائی کے ساتھ ماں نیتو کپور اور عالیہ بھٹ بھی نظر آرہی ہیں ۔

      مانا جارہا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں ۔ تصویر سے واضح ہے کہ فیملی کی طرف سے ہری جھنڈی مل چکی ہوئی ہے ۔ رنبیر ۔ عالیہ ایک ساتھ ان دنوں کرن جوہر کے ڈائریکشن میں بن رہی فلم راکی اور رانی کی پرایم کہانی میں کام کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: