ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عرفان خان کی یاد میں اہلیہ ستاپا سکدر نے شیئرکیا جذباتی پوسٹ، بولیں- میں وہاں ملوں گی تمہیں

بالی ووڈ اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کے انتقال کو ایک ماہ گزر جانے پر اہلیہ ستاپا سکدر (Sutapa Sikdar) نے ایک بار پھر سے جذباتی پوسٹ کرک سبھی کو جذباتی کردیا۔

  • Share this:
عرفان خان کی یاد میں اہلیہ ستاپا سکدر نے شیئرکیا جذباتی پوسٹ، بولیں- میں وہاں ملوں گی تمہیں
عرفان خان کی یاد میں اہیلہ ستاپا سکدر نے شیئرکیا جذباتی پوسٹ

ممبئی: وقت کتنی جلدی بیت جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے کل کی ہی بات ہو۔ یادوں کا پٹارا روز کھلتا اور ان یادوں کے ساتھ ہی بالی ووڈ اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کو دنیا سے الوداع کہے ایک ماہ گزر گیا۔ بالی ووڈ کے اس نگینےکا اس طرح سے الوداع کہنا پوری دنیا میں لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ عرفان خان کی فیملی انہیں روز یاد کرتی ہے، ان کے دونوں بیٹے اپنے پاپا سے جڑی یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ شوہر کے انتقال کو ایک ماہ گزر جانے پر اہلیہ ستاپا سکدر (Sutapa Sikdar) نے ایک بار پھر سے جذباتی پوسٹ کرکے سبھی کو جذباتی کردیا۔


عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر (Sutapa Sikdar) نے آخری سانس تک ان کی خدمت کی، اس دعا کے ساتھ کہ جلد عرفان خان (Irrfan Khan) ٹھیک ہوجائیں اور پھر سے زندگی کے رنگوں کو حسین کردیں، لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا اور انہوں نے 29 اپریل کو دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ عرفان خان کے جانے کے ایک ماہ پورے ہونے پر ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے ان کی نایاب تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ لکھا ہے۔




ان تصویروں کے ساتھ ستاپا نے لکھا، ’یہاں سے بہت دور ہر صحیح اور غلط کے آگے ایک خالی میدان ہے۔ میں وہاں ملوں گی تمہیں۔ جب ہماری روح (آتما) گھاس پر چین سے لیٹے گی اور دنیا باتیں کرکے تھک چکی ہوگی۔ یہ بس کچھ ہی وقت کی بات ہے، ملیں بات کریں گے، تم سے دوبارہ ملنے تک’۔ جو دو تصویریں ستاپا نے شیئر کی ہے، جس میں دونوں کسی پارک میں ہیں، جہاں ایک تصویر میں عرفان خان اکیلے گھاس پر لیٹے کہیں دیکھ رہے ہیں تو وہیں دوسری تصویر میں انہوں نے بیوی کے ساتھ سیلفی لی ہے۔

عرفان خان کا 2018 میں کینسر کی بیماری کا علاج ہوا تھا۔ عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے آخری سانس تک ان کی خدمت کی۔
عرفان خان کا 2018 میں کینسر کی بیماری کا علاج ہوا تھا۔ عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے آخری سانس تک ان کی خدمت کی۔


سال 2018 میں عرفان خان کو پتہ چلا تھا کہ وہ نیورواینڈو کرائن ٹیومر سے متاثر ہیں۔ اس بیماری کے علاج کے لئے عرفان خان لندن بھی گئے تھے اور تقریباً سال بھر علاج کرانے کے بعد وہ واپس ہندوستان لوٹے۔ اداکار عرفان خان اپنے علاج کے سبب کافی دنوں تک بالی ووڈ سے بھی دور رہے تھے۔ حالانکہ، لندن سے صحتیاب ہوکر لوٹنے کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں واپسی کی اور انگریزی میڈیم کی شوٹنگ بھی کی تھی۔ عرفان خان کو ورسووا کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ لاک ڈاون کے سبب ان کی آخری وداعی میں صرف 20 لوگ ہی شامل ہو پائے۔
First published: May 30, 2020 12:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading