ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شری دیوی اور عرفان خان کے اہل خانہ سے اس پاکستانی اداکار نے معافی مانگی، اینکر کے نازیبا تبصرہ سے شروع ہوا معاملہ

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی (Adnan Siddiqui) نے ٹوئٹر پر عرفان خان (Irrfan Khan) اور شری دیوی (Sridevi) کے اہل خانہ سے معافی مانگی۔

  • Share this:
شری دیوی اور عرفان خان کے اہل خانہ سے اس پاکستانی اداکار نے معافی مانگی، اینکر کے نازیبا تبصرہ سے شروع ہوا معاملہ
شری دیوی اور عرفان خان کے اہل خانہ سے اس پاکستانی اداکار نے معافی مانگی

ممبئی: مشہور پاکستانی اداکار (Pakistani Actor) نےٹوئٹ کرکے عرفان خان (Irrfan Khan) اور شری دیوی (Sridevi) کے اہل خانہ سے معافی طلب کی ہے۔ یہ اداکار اور کوئی نہیں بلکہ اداکارہ شری دیوی کی فلم میں نظر آچکے اداکار عدنان صدیقی (Adnan Siddiqui) ہیں۔ انہوں نے ایک پاکستانی اداکار اینکرکےگھٹیا اداکار بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا کے ذریعہ معافی مانگی ہے۔ اس اینکر نے ہندوستان کے دو عظیم ہستیوں شری دیوی اور عرفان خان کے انتقال سے متعلق بےحد گھٹیا اور خراب بات کہی تھی، جو عدنان صدیقی کو بھی معافی خراب لگی۔ واضح رہےکہ عدنان سمیع بھی اس اینکر کے شو پر موجود تھے۔


دراصل ایک پاکستانی شو میں عدنان صدیقی کو بطور مہمان بلایا گیا تھا۔ اس شو پر کوئی اینکر ان سے بات کررہا تھا۔ اس اینکر نے عدنان صدیقی سے کچھ بالی ووڈ اسٹارس کو لےکر بات کی۔ اس اینکر نے عدنان صدیقی سےکہا، ’آپ نے رانی مکھرجی کے ساتھ ’مردانی 2‘ اور بپاشا باسو کے ساتھ ’جسم’ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس وجہ سے وہ دونوں بچ گئیں۔ وہیں آپ نے عرفان خان کے ساتھ ’اے مائٹی ہارٹ’ اور شری دیوی کے ساتھ ’مام’ میں کام کیا ہے اور ان کا انتقال ہوچکا ہے۔


اینکر کے اس گھٹیا کمنٹ پر خود عدنان صدیقی کو بھی غصہ آیا تھا۔ انہوں نے شو پر ہی انہیں روکا اورکہا ’آپ اسے مذاق میں لے رہے ہیں، لیکن میرے لئے یہ مذاق نہیں ہے، دونوں ہی میرے قریبی ہیں’۔




اس کے بعد عدنان صدیقی نے ٹوئٹ کے ذریعہ معافی مانگی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا- ’اینکر عامرلیاقت صاحب (پاکستانی اینکر) نے اس بات (عرفان خان اور شری دیوی کی موت) کو لےکر غیرحساس مذاق کیا۔ وہ دونوں (عرفان خان اور شری دیوی) میرے بہت قریب تھے۔ اینکر کا مذاق کئی معنوں میں غلط تھا۔ دنیا سے رخصت ہوچکے ان دو ہستوں کے بارے میں اس طرح کا گھٹیا مذاق کرنا بےحد گھٹیا کام ہے۔ ان کا ایسا کرنا صرف ان کی غلط شبیہ کو ظاہر ہی نہیں کرتا بلکہ میری اور ہمارے ملک کی بھی خراب شبیہ سامنے رکھتا ہے۔



عدنان صدیقی نے مزید لکھا- ’میں شری دیوی صاحبہ اور عرفان خان کے اہل خانہ، ان کے قریبی لوگوں اور مداحوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ اگر آپ اس بات چیت میں میری باڈی لینگویج دیکھیں گے تو آپ سمجھ جائیں گےکہ اس وقت میں بہت بے چین محسوس کر رہا تھا، لیکن اس وقت میں اینکر کی طرح اپنی نظروں میں گرنا نہیں چاہتا تھا۔ وہیں اس معافی نامہ کے آخر میں عدنان صدیقی نےلکھا- ’مجھے شو میں جانےکا افسوس ہے۔ میں نے سبق سیکھ لیا ہے اور وعدہ کرتا ہوں کہ مستقبل میں میں اس طرح کی کوئی حرکت برداشت نہیں کروں گا۔ مجھے امید تھی کہ یہ عوامی نہیں ہوگا، لیکن بدقسمتی سے ہوگیا۔ مجھے معاف کردیں’۔
First published: May 02, 2020 08:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading