உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی اس فلم کا دنیا بھر میں بجا ڈنکا، بنی ، سینما کی تاریخ کی پہلی فلم

    کورونا کے بعد بحران سے جوجھ رہے پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اداکار فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ (The Legend of Maula Jatt) کوہ نور ثابت ہوئی ہے۔

    کورونا کے بعد بحران سے جوجھ رہے پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اداکار فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ (The Legend of Maula Jatt) کوہ نور ثابت ہوئی ہے۔

    کورونا کے بعد بحران سے جوجھ رہے پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اداکار فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ (The Legend of Maula Jatt) کوہ نور ثابت ہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Pakistan
    • Share this:
      کورونا کی وبا کے بعد جہاں دنیا بازار میں مندی اور مہنگائی کے دور کا سامنا کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت بھی بری حالت میں ہے۔کورونا کے بعد بحران سے جوجھ رہے پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اداکار فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ (The Legend of Maula Jatt) کوہ نور ثابت ہوئی ہے۔

      اس فلم نے کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس کے علاوہ اس فلم نے مجموعی طور پر 200 کروڑ پاکستانی روپے کا بزنس کرلیا ہے۔کورونا وبا سے ابرتے اس دور میں یہ ایک بڑا اعداد و شمار ہے۔ ۔ پچھلے کئی دنوں سے یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔

      دنیا بھر میں کمال کر رہی ہے یہ فلم
      پاکستانی ہدایت کار بلال لاشری کی فلم باکس آفس پر کمال کر رہی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فلم نے باکس آفس پر اب تک دنیا بھر میں 8.95 ملین کا کاروبار کرلیا ہے۔ پاکستانی روپے میں یہ رقم 200 کروڑ سے زیادہ ہے۔ یہ فلم پاکستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ پاکستان میں اس فلم نے تقریباً 80 کروڑ پاکستانی روپے کمائے تھے۔ وہیں دوسری جانب اوورسیز کی بات کریں تو فلم نے 120 کروڑ روپے (پاکستانی روپے) کمائے ہیں۔




      فواد خان اور ماہرہ خان اسٹارر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' سال 1979 میں پنجابی زبان میں اسی نام کی کلٹ کلاسک فلم کا ریبوٹ ہے۔ پنجابی زبان کی فلم 'مولا جٹ' کی ہدایاتکاری یونس ملک نے کی تھی۔

      اس فلم کو دوبارہ بنایا گیا ہے۔ فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' میں فواد اور ماہرہ کے ساتھ ہمامہ ملک، گوہر رشید، فریش صافی، علی عظمت، راحیلہ آغا، بابر علی سمیت کئی بڑے اداکار نظر آ رہے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: