شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان پر دل ہار بیٹھی پاکستان کی یہ اداکارہ، خاص انداز میں ظاہر کیا پیار
شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان پر دل ہار بیٹھی پاکستان کی یہ اداکارہ، خاص انداز میں ظاہر کیا پیار ۔ تصویر : Instagram @___aryan___, sajalaly
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے آرین خان پر پیار ظاہر کرتے ہوئے ان کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی ہے ۔ تصویر کے بعد لوگوں نے قیاس آرائی شروع کردی ہے ۔ کئی لوگوں نے دونوں کے درمیان کھچڑی پکنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے ۔
ممبئی : شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان آج کل فینس کے ساتھ کافی گھلتے ملتے نظر آرہے ہیں ۔ حال ہی میں انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر ایک فین نے گلاب دیا ۔ اب سرحد پار سے بھی آرین خان کو پیار مل رہا ہے ۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے آرین خان پر پیار ظاہر کرتے ہوئے ان کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی ہے ۔ تصویر کے بعد لوگوں نے قیاس آرائی شروع کردی ہے ۔ کئی لوگوں نے دونوں کے درمیان کھچڑی پکنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے ۔
بتادیں کہ سجل علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر آرین خان کی تصویر شیئر کرکے دل کی ایموجی بنائی تھی۔ حالانکہ سجل نے تصویر کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا ۔ وہیں اس تصویر کے بعد فینس نے قیاس آرائی شروع کردی ہے ۔ کئی فینس نے ان قیاس آرائیوں کو ہوا بھی دی ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے ۔ بتادیں کہ پاکستان کی اداکارہ سجل علی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اپنی تصویریں فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
بتادیں کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بالی ووڈ میں بھی کام کرچکی ہیں ۔ 17 جنوری 1994 کو پیدا ہوئیں سجل علی پاکستانی سنیما کا ایک بڑا نام ہیں ۔ لاہور کی رہنے والی سجل علی کے والد ایک کاروباری ہیں ۔ انہوں نے اپنے ایکٹنگ کریئر کی شروعات سال 2009 میں کی تھی ۔ اس کے بعد کئی سالوں تک ٹی وی سیریل میں کام کیا ۔ سجل علی بالی ووڈ میں بھی کام کرچکی ہیں ۔
خیال رہے کہ سجل علی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اپنے فینس کے ساتھ وہ لگاتار تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ سجل علی کو انسٹاگرام پر 9 ملین سے بھی زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں ۔ سال 2019 میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی تھی ۔ شادی کے بعد سجل علی کافی سرخیوں میں رہی تھیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔