உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فواد خان سے لے کر ماہرہ خان تک... جب تنازعہ میں گھرے یہ پاکستانی ستارے

    تنازعہ میں گھری پاکستانی اداکارہ۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @mahirahkhan, @ theveenamalik)

    تنازعہ میں گھری پاکستانی اداکارہ۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @mahirahkhan, @ theveenamalik)

    کئی پاکستانی اداکارہ نے بالی ووڈ میں نام کمایا ہے اور کئی ایسے بھی فنکار ہیں، جنہوں نے خود کو کئی سارے تنازعہ میں گھرا ہوا پایا۔ اس فہرست میں فواد خان سے لے کر ماہرہ خان تک کا نام شامل ہے۔ ان ستاروں کو سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بھلے ہی ہمیشہ سے حالات کشیدہ رہے ہوں، لیکن کوئی بھی سرحدی فن کو کبھی نہیں روک پائی ہے۔ دونوں ہی ممالک کے فنکاروں نے کیریئر کے امکانات یہ امن کی کوششوں کے لئے بار بار سرحد پار کی ہے۔ کئی سارے پاکستانی فنکاروں کی ہندوستان میں بہت بڑی فین فالوئنگ بھی ہے۔ پھر چاہے وہ اداکار فواد خان ہو یا گلوکار عاطف اسلم۔ دیگر کئی پاکستانی فنکاروں نے بھی بالی ووڈ کی کئی ساری فلموں میں کام کیا ہے، جیسے ‘ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر، اور ‘رئیس‘ میں ماہرہ خان نے لیڈ رول کیا تھا۔ حالانکہ ایسے کئی سارے مثال بھی ہیں، جب پڑوسی ملک کے مقبول فنکاروں نے سبھی غلط وجوہات سے سرخیاں بٹوریں۔ پیش ہے تنازعات میں گھرے رہے کئی فنکار۔

      فواد خان کی ہندوستان میں کافی فین فالوئنگ ہے۔ انہیں آخری بار بالی ووڈ میں ‘اے دل ہے مشکل‘ میں انوشکا شرما کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، لیکن اری حملوں کے بعد اس فنکار نے خود کو کافی تنازعہ کے درمیان پایا۔ فواد خان کے سبب پروڈیوسر کرن جوہر کو بھی عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

      فواد خان کی ہندوستان میں کافی فین فالوئنگ ہے۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @fawadkhan81)
      فواد خان کی ہندوستان میں کافی فین فالوئنگ ہے۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @fawadkhan81)


      کرن جوہر سے فواد خان کو ریپلیس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ فلم کی اسکریننگ کو روکنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ سنیما اونرس ایگزیبیٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی آئی او اے آئی) نے خود فیصلہ کیا تھا کہ کسی بھی پاکستانی اداکار کے کردار والی کوئی بھی فلم تھیئیٹر میں ریلیز نہیں ہوگی۔

      پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ ‘ہندی میڈیم‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @sabaqamarzaman)
      پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ ‘ہندی میڈیم‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @sabaqamarzaman)


      صبا قمر

      پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ ‘ہندی میڈیم‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کی تعریف فلم نقاد نے بھی کی تھی۔ تاہم 2015 کے ٹی وی اسنیپٹ کے سبب وہ تنازعہ میں گھر گئی تھیں۔ دراصل، صبا قمر نے ایک چیٹ شو میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کا کھل کر کافی مذاق اڑایا تھا۔

      ماہرہ خان کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد انہیں کافی تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @mahirahkhan)
      ماہرہ خان کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد انہیں کافی تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @mahirahkhan)


      ماہرہ خان

      فلم ‘رئیس‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اس اداکارہ نے ہندوستان میں سب کے دلوں میں جگہ بنا لی تھی، لیکن بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ماہرہ خان کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد انہیں کافی تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں کئی سارے بالی ووڈ کے اے لسٹر کے ساتھ لنک کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے سبب انہیں ‘رئیس‘ میں ریپلیس کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

      پاکستانی اداکارہ وینا ملک جو ایک پاکستانی نیوز چینل کی اینکر بھی رہ چکی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @theveenamalik)
      پاکستانی اداکارہ وینا ملک جو ایک پاکستانی نیوز چینل کی اینکر بھی رہ چکی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @theveenamalik)


      وینا ملک

      پاکستانی اداکارہ وینا ملک جو ایک پاکستانی نیوز چینل کی اینکر بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘سانپ‘ کہا تھا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات پر انہوں نے یہ بیان دیا تھا، جس کے سبب ان کی کافی تنقید ہوئی تھی۔

      پاکستانی اداکارہ میرا نے 2005 میں فلم ’نظر‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @meerajeeofficial)
      پاکستانی اداکارہ میرا نے 2005 میں فلم ’نظر‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ (تصویر کریڈٹ: instagram @meerajeeofficial)


      میرا

      پاکستانی اداکارہ میرا نے 2005 میں فلم ’نظر‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار عشمت پٹیل اہم کردار میں تھے۔ وہ اس وقت ایک بڑے تنازعہ کا حصہ تھیں، جب ان کے خلاف ’غیرقانونی اور غیر اسلامک شادی‘ کے لئے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: