ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکارہ نے اپنے نکاح میں کی پرینکا چوپڑا کی نقل، ہورہی ہیں جم کر ٹرول

ویسے توپرینکا چوپڑا کا ہراسٹائل کافی پسند کیا جاتا ہے۔ پرینکا کا ریڈ برائیڈل لُک اس سال کئی سیلیبریٹیز دولہن کی بھی پسند رہی ہے۔ لیکن پاکستانی اداکارہ دیسی گرل کی نقل کرکے مصیبت میں پھنس گئی۔

  • Share this:
پاکستانی اداکارہ نے اپنے نکاح میں کی پرینکا چوپڑا کی نقل،  ہورہی ہیں جم کر ٹرول
پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کی شادی کی تصویریں خوب وائرل ہورہی ہیں۔

بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا نےگزشتہ سال انڈیا میں اپنےغیرملکی دولہےنک جوناس سے شادی کی تھی۔ پرینکا نےاپنی ہندورسم ورواج سے ہوئی شادی میں ڈیزائنر سبساچی کا ایک خوبصورت لال لہنگا پہنا ہوا تھا۔ پرینکا چوپڑا کا یہ لُک سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہوا۔ اس کےبعد کئی سیلیبریٹیزکوپرینکا چوپڑا کا یہ برائیڈل لُک اپنی شادی کےلئے منتخب ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کی ایک اداکارہ نے بھی کیا، جس نے اپنی اشادی میں ہوبہوپرینکا چوپڑا کےاسٹائل کا ہی لہنگا پہنچا۔ تاہم ایسا کرکےیہ پاکستانی اداکارہ ٹرولرس کےنشانے پرآگئی ہیں۔


پاکستانی اداکارہ اقراء عزیزنے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ یاسرحسین سےنکاح کیا۔ اس نکاح کے رسوم کی تصویریں اورویڈیوسوشل میڈیا پرچھائے ہوئے ہیں، لیکن جیسے ہی اقراء عزیزکا برائیڈل لُک سامنےآیا۔ لوگوں نےانہیں پرینکا چوپڑا کے برائیڈل لُک کی نقل کرنے پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔








واضح رہےکہ پرینکا چوپڑا کا برائیڈل لُک کافی زیادہ پسند کیا گیا۔ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ٹی وی اداکارہ مونا سنگھ نے بھی اپنی شادی میں پرینکا چوپڑا جیسا ہی برائیڈل لُک اپنایا۔ وہیں گزشتہ ماہ شادی کرنے والی پہلوان ببیتا فوگاٹ نے بھی اپنی شادی میں اسی طرح کا ریڈ لُک اپنایا۔



پرینکا چوپڑا اورنک جوناس کی شادی 2-1 دسمبرکوجودھپورکے امید بھون پیلیس میں ہوئی تھی۔ ان کی یہ شادی کافی سرگرمیوں میں رہی تھی۔
First published: Jan 01, 2020 06:12 PM IST