پاکستان کو تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جان ومال کا نقصان ہو رہا ہے۔ لاکھوں لوگ اب بھی قدرتی آفات سے متاثر ہیں۔ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات (Mehwish Hayat) نے پاکستان کی تباہی پر بالی ووڈ کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں اور ان کی حمایت کی کمی وجہ سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مہوش حیات نے پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب پر بالی ووڈ کی خاموشی پر اپنی بات کہی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں قبول کرتے ہوئے لکھا، ’بالی ووڈ برادری کی خاموشی خراب ہے۔ متاثر کوئی قومیت، ذات یا مذہب نہیں جانتا۔ ان کے لئے یہ دکھانے کا اس سے بہتر وقت نہیں ہے کہ وہ قومی سیاست سے اوپر اٹھ سکتے ہیں اور پاکستان میں اپنے مداحوں کی پرواہ کرسکتے ہیں۔ ہمیں افسوس ہو رہا ہے اور ہمدردی میں ایک یادو لفظ کہنا غلط نہیں ہوگا‘۔

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کی تباہی پر بالی ووڈ کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مہوش حیات کا نام موسٹ وانٹیڈ گینگسٹر داود ابراہیم کے ساتھ جڑ چکا ہے۔ انہیں اس مشہور گینگسٹر کی گرل فرینڈ بتایا گیا تھا۔ ایسی بحث تھی کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو گینگسٹر کے دباو کی وجہ سے مہوش کو کام دینا پڑتا تھا۔ حالانکہ، مہوش نے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا تھا اور ایسی خبروں کو افواہ کہا تھا۔
پاکستان کی مدد کے لئے آگے آئیں بیلا حمیدانٹرنیشنل ماڈل بیلا حمید نے پاکستان میں آئے سیلابسے متعلق بیداری پھیلانے کا کام کیا تھا۔ انہوں نے اپنے فالورس سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو راحت دینے کے تعاون دینے کی گزارش کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، ‘اس ماحولیاتی بحران اور متاثرہ لوگوں کے لئے کچھ کرنا بہت ضروری ہے‘۔
پورنا جگناتھن نے لوگوں سے چندہ کی اپیل کیاس سے پہلے، ‘نیور ہیو آئی ایور‘ کی اداکارہ پورنا جگناتھن نے بھی اپنے فالورس سے پاکستان میں راحت کی کوششوں کے لئے عطیہ فراہم کرنے کی گزارش کی تھی۔ پورنا نے نے کئی تنظیموں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا، ‘کیا آپ پاکستان کو مدد کرنے میں میرا ساتھ دیں گے؟ وہاں جو ہو رہا ہے، وہ بہت برا ہے۔ لوگوں کی زندگی پانی کے ساتھ بہہ رہی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 1000 کے پار ہے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔