ہندوستان میں پیدا ہونے والی پاکستان کی ملکہ ترنم کے نام سے مشہور گلوکارہ نورجہاں لو لائف کو لیکر کافی سرخیوں میں رہی ہیں۔ اپنی سریلی آواز اور بے خوف انداز کے لیے جانی جانے والی نور جہاں پاکستان کی فن کی تاریخ کا منفرد ورثہ ہیں۔ نورجہاں اپنے دلکش انداز اور خوبصورت مردوں کے شوق کیلئے بھی بھی مشہور تھیں۔
اداکاروں سے لے کر کرکٹرز تک خود کو نورجہاں کی محبت میں گرفتار ہونے سے نہ روک پاتے تھے۔ پاکستان کے ہی ایک بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا کیریئر نورجہاں کی محبت میں ختم ہوگیا تھا۔ اس قصے کو آج بھی بہت دلچسپ انداز میں سنایا جاتا ہے۔
یہ پوری کہانی ہے
دراصل پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر نذر محمد اور نورجہاں کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا۔ اب خاص بات یہ ہے کہ نورجہاں پہلے سے شادی شدہ تھیں۔ اپنی پہلی شادی توڑنے کے بعد نورجہاں نے اپنی عمر سے 9 سال چھوٹے اداکار اعجاز درانی سے دوسری شادی کی تھی۔ اسی دوران نورجہاں اور نذر محمد کی قربتیں بڑھ گئیں۔
بھگوا بکنی تنازعہ میں کودا پاکستانی سنگر، بغیر نام لئے شاہ رخ خان کی پٹھان کو بنایا نشانہلال لپ اسٹک، ماتھے پر بندی والا ریکھا کا نیا اوتار دیکھ کر اڑے سب کے ہوش
ایک دن ہوا یون کہ دونوں گھر کی دوسری منزل پر ایک کمرے میں ساتھ بیٹھے تھے۔ اسی دوران نورجہاں کے شوہر اعجاز درانی وہاں پہنچ گئے۔ رشتے کے انکشاف کے خوف سے نذر محمد نے دوسری منزل پر واقع کمرے کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ میں گہری چوٹ آئی اور فریکچر ہو گیا۔ اس بات کو چھپانے کے لیے پہلوان کو خاموشی سے بلایا گیا لیکن معاملہ بگڑ گیا۔ بالآخر نذر محمد کا ہاتھ مکمل طور پر خراب ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی ان کا کرکٹ کیرئیر بھی ختم ہوگیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔