اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پدم شری ایوارڈ کو لے کر جاری تنازع پر پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سامی کا بڑا بیان ، کہی یہ بات

    پدم شری ایوارڈ کو لے کر جاری تنازع پر پاکستانی نزاد گلوکار عدنان سامی کا بڑا بیان ، کہی یہ بات

    پدم شری ایوارڈ کو لے کر جاری تنازع پر پاکستانی نزاد گلوکار عدنان سامی کا بڑا بیان ، کہی یہ بات

    عدنان سامی نے کہا کہ تنقید کرنے والے کچھ چھوٹے موٹے سیاستداں ہیں ۔ وہ کسی سیاسی ایجنڈہ کے تحت یہ کررہے ہیں اور اس کا مجھ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ میں سیاسی لیڈر نہیں ہوں ، میں گلوکار ہوں ۔

    • Share this:
    پاکستانی نزاد گلوکار عدنان سامی کو پدم شری ایوارڈ دئے جانے کا اعلان ہونے کے بعد سے شروع ہوئے تنازع پر ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک فنکار ہیں اور ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے ان کا نام تنازع میں گھسیٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے اس تنازع کو لے کر سوال کیا کہ ان کے والد کا ان کے اس ایوارڈ سے کیا لینا دینا ہے ۔

    دراصل عدنان سامی کے والد پاکستانی فضائیہ میں پائلٹ تھے اور اس لئے ان کے نام پر تنازع ہورہا ہے ۔ لیکن سامی پورے تنازع کو غیر ضروری مانتے ہیں ۔ عدنان سامی کو 2016 میں ہندوستان کی شہریت دی گئی تھی ۔ انہوں نے اس باوقار ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

    عدنان سامی نے کہا کہ تنقید کرنے والے کچھ چھوٹے موٹے سیاستداں ہیں ۔ وہ کسی سیاسی ایجنڈہ کے تحت یہ کررہے ہیں اور اس کا مجھ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ میں سیاسی لیڈر نہیں ہوں ، میں گلوکار ہوں ۔

    عدنان سامی کی فائل فوٹو ۔
    عدنان سامی کی فائل فوٹو ۔


    انہوں نے کہا کہ میرے والد معزز جنگی پائلٹ تھے اور ایک پیشہ ور فوجی تھے ۔ انہوں نے اپنے ملک کیلئے اپنا فرض ادا کیا ، جس کیلئے میں ان کا احترام کرتا ہوں ، وہ ان کی زندگی تھی اور اس کیلئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا ۔ میں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی اس کا کریڈٹ لیا ۔ ٹھیک اسی طرح سے میں جو کرتا ہوں اس کا کریڈٹ انہیں نہیں دیا جاسکتا ۔ میرے ایوارڈ کا میرے والد سے کیا لینا دینا ؟ یہ غیر ضروری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اب میں ہندوستانی شہری ہوں ، اس ایوارڈ کو پانے کا پورا حقدار ہوں ، وہ میرے پاکستانی پس منظر کو سامنے لا رہے ہیں ، یہ مضحکہ خیز اور چونکانے والا ہے ۔ وہ کسی بھی چیز کو اٹھا رہے ہیں ، کیونکہ ان کے پاس کہنے کیلئے اور کچھ نہیں ہے ۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ الگ الگ سیاسی پارٹیوں کے لوگوں سے ان کے اچھے تعلقات ہیں ۔

    یہ بھی پڑھیں :

    بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کو ایک شخص نے غلط طریقہ سے چھونے کی کوشش کی تو اداکارہ نے موڑ دی انگلی

    سنی لیونی نے لیا بڑا فیصلہ ، اس بھیانک بیماری کی وجہ سے مداحوں کے ساتھ نہیں کھینچوا رہی ہیں سیلفی

    سمندر میں یہ کام کرتی نظر آئی بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا ، سوشل میڈیا پر لگی آگ ، دیکھیں تصاویر
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: