உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی سنگرعدنان سمیع نے سشما سوراج کو بتایا ماں، شیئر کی پرانی تصویریں

    • Share this:
      سشما سوراج کے انتقال سے ملک بھر میں غم کی لہر ہے۔ اب ہندستان کی شہریت پا چکےمشہور سنگر عدنان سمیع نے ایک بیحد جذباتی کر دینے والا پیغام لکھتے ہوئے سشما سوراج کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔
      دراصل عدنان سمیع کو سال 2015 میں ہندستانی شہریت دے دی گئی تھی۔ یکم جنوری 2016 سے وہ ہندستانی شہری ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ عدنان کو ہندستانی شہریت دینے میں سشما سوراج کا اہم رول تھا۔ اصل میں ہندستان وزٹر ویزا پر رہنے والے عدنان سمیع نے کانگریس حکومت کے وقت ہی ہندستانی شہریت کیلئے درخواست دی تھی لیکن ان کی درخواست خارج کردی گئی تھی۔
      بتا دیں کہ بعد میں سشما سوراج کے اہم رول کے مد نظرعدنان کو ہندستان کی شہریت ملی تھی۔ ایسے میں جب سشما سوراج کا اچانک انتقال ہوگیا  تب انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ کچھ بیحد جذباتی لمحات کی تصویریں شیئر کرکے اپنا پیغام لکھا ہے۔


      عدنان نے لکھا 'میں اور میری فیملی کے پاس لفظ ہی نہیں ہے۔ اس بڑی انہونی کے بارے میں ابھی پتہ چلا۔ سشما جی ہمارے لئے ماں کے جیسی تھیں۔ ان کیلئے من میں عزت و احترام ہے۔ وہ ایک بیحد پیاری، سب کا دھیان رکھنے والی اور نیک دل انسان تھیں۔ ہم انہیں بہت یاد کریں گے '۔

      First published: