ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پلٹن ٹریلر: جے پی دتا کی 12 سال بعد ہوئی واپسی، رونگٹے کھڑے کر دیگا یہ ٹریلر

سرحد اور ایل او سی کارگل کے بعد جے پی دتا حب الوطنی کی ایک اور فلم کے ساتھ تیار ہیں۔

  • Share this:
پلٹن ٹریلر: جے پی دتا کی 12 سال بعد ہوئی واپسی، رونگٹے کھڑے کر دیگا یہ ٹریلر
فلم پلٹن کے پوسٹر سے لی گئی تصویر

سرحد اور ایل او سی کارگل کے بعد جے پی دتا حب الوطنی کی ایک اور فلم کے ساتھ تیار ہیں۔ ان کی فلم ’پلٹن‘ ستمبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ جس کا ٹریلر آج ریلیز ہو چکا ہے۔ کچھ روز قبل ہی پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے فلم کے ٹیزر کیریکٹر پوسٹر بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔


فلم ’پلٹن‘ میں چینی دراندازی کو روکنے کے لئے زبردست لڑائی کا سامنا کر رہے ہندوستانی فوجیوں کی ایک ان کہی کہانی دکھائی جائے گی۔ مقبول فلم پروڈیوسر جے پی دتا 12 سال بعد ’پلٹن‘ کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ واضح ہو کہ فلم میں ارجن رامپال، سونو سود، گرمیت چودھری، ہرشوردھن رانے اور سدھانت کپور جیسے دمدار اداکار نظر آئیں گے۔


 


First published: Aug 02, 2018 04:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading