ڈائریکٹر آشوتوش گوواریکر کی فلم پانی پت ریلیز کیلئے تیار ہے ۔ اس فلم میں ارجن کپور ، کرتی سینن اور سنجے دت اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ فلم کی تشہیر میں ان دنوں یہ تینوں اسٹار کافی مصروف ہیں ۔ یوں تو فلم میں کرتی سینن ارجن کپور کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں ، لیکن لگتا ہے کہ فلم کے ویلن سنجے دت کا بھی ان پر دل آگیا ہے ۔ یہ ہم نہیں ، بلکہ خود سنجے دت کا کہنا ہے ۔
حال ہی میں سنجے دت ایک کامیڈی شو میں پانی پت فلم کی تشہیر کیلئے پہنچے ، جہاں انہوں نے کرتی سینن کی کافی تعریف کی ۔ سنجے دت نے کہا کہ وہ کرتی کی پرفارمنس سے اتنے زیادہ متاثر ہیں کہ وہ ان کی 309 ویں گرل فرینڈ بھی بن سکتی ہیں ۔ اگر آپ کو سنجو بابا کا یہ مزاق سمجھ میں نہیں آیا ، تو ہم آپ کو بتادیں کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو میں دکھایا گیا تھا کہ ان کی 308 گرل فرینڈ رہی ہیں ۔

بتادیں کہ فلم پانی پت میں جہاں کرتی سینن پاروتی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں تو وہیں سنجے دت فلم میں افغان حملہ آور احمد شاہ ابدالی کا رول ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ یہ فلم چھ دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔