ہوم » نیوز » اسپورٹس

کرکٹر کے ایل راہل نے اتھیا شیٹی کے ساتھ شیئر کی ایسی تصویر ، والد سنیل شیٹی نے کہہ دی یہ بات

کرکٹر شیکھر دھون اور اداکار ارجن کپور نے بھی اس تصویر پر اپنے ہی انداز میں تبصرہ کیا ہے ۔

  • Share this:
کرکٹر کے ایل راہل نے اتھیا شیٹی کے ساتھ شیئر کی ایسی تصویر ، والد سنیل شیٹی نے کہہ دی یہ بات
کرکٹر شیکھر دھون اور اداکار ارجن کپور نے بھی اس تصویر پر اپنے ہی انداز میں تبصرہ کیا ہے ۔

کرکٹ اور بالی ووڈ کا کافی پرانا رشتہ ہے ۔ ان دنوں کرکٹر کے ایل راہل اور اداکارہ اتھیا شیٹی اسی رشتہ کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ ان دونوں کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں تو اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ، لیکن اتھیا اور راہل دونوں نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ ایک دن پہلے ہی کے ایل راہل نے انسٹاگرام پر اپنی مبینہ گرل فرینڈ اتھیا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ تصویر پوسٹ کرتے ہی وائرل ہوگئی ۔ اتنا ہی نہیں ، اتھیا اور کے ایل راہل کی اس تصویر پر خود اتھیا کے والد اور مشہور اداکار سنیل شیٹی نے بھی تبصرہ کیا ہے ۔


حال ہی میں کے ایل راہل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ اتھیا شیٹی کے ساتھ ایک فون بوتھ میں نظر آرہے ہیں ۔ اپنی اس تصویر پر راہل نے مزیدار کیپشن بھی دیا ہے ۔ راہل نے لکھا ، ہیلو ... دیوی پرساد ۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ ڈائیلاگ اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی کی سپر ہٹ فلم ہیرا پھیری کا ہے ۔ ایسے میں اتھیا کے والد اور ان کے بھائی نے بھی اس تبصرہ پر کیا ۔ سنیل شیٹی نے بیٹی اور کے ایل راہل کی اس تصویر پر ہنسی کے کئی ایموجیز بنائے ہیں وہیں اتھیا کے بھائی اہان شیٹی نے بھی اس تصویر پر کمنٹ کیا ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

Hello, devi prasad....?


A post shared by KL Rahul👑 (@rahulkl) on





وہیں کرکٹر شیکھر دھون اور اداکار ارجن کپور نے بھی اس تصویر پر اپنے ہی انداز میں تبصرہ کیا ہے ۔



خیال رہے کہ اتھیا شیٹی نے سلمان خان کے پروڈکشن میں بنی فلم ہیرو سے بالی ووڈ میں اپنا قدم رکھا تھا ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اہم کردار میں نظر آئے تھے ۔ ہیرو فلم کے بعد اتھیا شیٹی مبارکاں میں بھی نظر آئی تھیں ۔ حال ہی میں وہ فلم موتی چور چکناچور میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ نظر آچکی ہیں ۔
First published: Dec 30, 2019 09:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading