شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' میں سلمان خان کی فیس کا ہوا انکشاف، جانئے کتنی لی رقم؟

شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' میں سلمان خان کی فیس کا ہوا انکشاف، جانئے کتنی لی رقم؟ ۔ تصویر : Instagram@beingsalmankhan

شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' میں سلمان خان کی فیس کا ہوا انکشاف، جانئے کتنی لی رقم؟ ۔ تصویر : Instagram@beingsalmankhan

جیسے جیسے شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کی ریلیز کی تاریخ قریب آ رہی ہے، ویسے ویسے فلم کو لے کر تنازعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے فلم کے بارے میں کئی اپ ڈیٹس آ رہے ہیں۔ اب سلمان خان کی فیس کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
  • Share this:
    ممبئی: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' اپنے پہلے گانے 'بے شرم رنگ' کی وجہ سے تنازعات میں گھر گئی ہے۔ اس کے پیچھے کی وجہ فلم کے گانے میں دیپیکا پڈوکون کی بکنی ہے۔ تاہم اس سے پہلے بھی فلم کے حوالے سے کئی تنازعات سامنے آچکے ہے۔ لیکن اب اس فلم سے متعلق ایک نئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔

    جیسے جیسے شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کی ریلیز کی تاریخ قریب آ رہی ہے، ویسے ویسے فلم کو لے کر تنازعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے فلم کے بارے میں کئی اپ ڈیٹس آ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں کہ شاہ رخ خان نے اس فلم سے موٹی رقم وصول کی ہے۔ ان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فیس کے حوالے سے بھی کئی اپ ڈیٹس سامنے آئے تھے۔ اب سلمان خان کی فیس کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

    شاہ رخ کی اس موسٹ اویٹیڈ فلم میں سپر اسٹار سلمان خان بھی اسپیشل اپیئرینس میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں ان کا ایک کیمیو ہے۔ کافی دنوں سے اس فلم میں سلمان کے کیمیو کے چرچے زور و شور سے ہو رہے ہیں۔ لوگ اس فلم میں سلمان خان اور شاہ رخ کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔ اب اس فلم سے سلمان خان کی فیس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے فلم میں کیمیو کے لئے کوئی پیسے نہیں لئے ہیں۔ انہوں نے یش راج اسٹوڈیو میں اپنے حصے کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کی مخالفت کررہے لوگوں کو دیا کرارا جواب، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات


    یہ بھی پڑھئے: اس مشہور اداکارہ نے پہن لی اتنی بولڈ ڈریس، فرنٹ پر لگے بڑے کٹ پر ٹھہر گئی سب کی نظر


    شاہ رخ کے فینس فلم 'پٹھان' کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں ہیں تو فینس کے جوش و خروش کی سطح مزید بڑھ گئی ہے۔ اگر فلم کی اسٹار کاسٹ کی فیس کی بات کی جائے تو رپورٹس کے مطابق شاہ رخ نے اس فلم کے لئے 100 کروڑ روپے کی فیس لی ہے، جب کہ دیپیکا نے فلم کے لیے 15 کروڑ لئے ہیں اور جان ابراہم نے اپنے رول کے لئے 20 کروڑ روپے فیس لی ہے ۔

    خیال رہے کہ اس فلم میں شاہ رخ کا لک کافی الگ ہونے والا ہے۔ فلم میں کنگ خان لمبے بال اور 6 پیکس ایبس باڈی کے ساتھ اسکرین پر دھوم مچانے آرہے ہیں۔ لیکن فلم کے گانوں پر بڑھتا ہوا تنازع بھی فلم کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: