سال 2023 کئی لحاظ سے شاہ رخ خان کے لیے خاص ہے۔ ایک بار پھر وہ اپنی فلموں کے ذریعے واپسی کر رہے ہیں۔ اس پہر میں شاہ رخ کی فلم 'پٹھان' اگلے سال کے شروع میں رلیز ہوگی۔ اسی کڑی میں آج شاہ رخ کی فلم کا پہلا گانا رلیز کیا گیا۔ 'بےشرم رنگ' کے گانے میں شاہ رخ اور دیپیکا پاڈوکون کی کیمسٹری خاص نظر آرہی ہے۔ گانا رلیز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
'بے شرم رنگ' میں جہاں کنگ خان کا انداز الگ ہے۔ وہیں، دیپیکا کا قاتلانہ لک انٹرنیٹ پر سرخیوں میں ہے۔ گانے میں دیپیکا کا بکنی اسٹائل سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نہری اور پیلی بکنی میں دیپکا کے پوسٹر پچھلے دو دنوں سے انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔
ایڈلٹ ماڈل کو اپنے ہی بیٹے کے فٹ بال میں نہیں ملی انٹری، اب بنیں کروڑ پتی گانے کے شروعات میں دیپیکا پاڈوکون کا گلیمرس انداز نظر آ رہا ہے۔ گانے کے بول ہیں 'ہمیں تو لوٹ لیا مل کے عشق والوں نے...'۔ شاہ رخ نے یہ گانا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ اس گانے کو شلپا راؤ، کارالیسا مونٹیریو اور وشال شیکھر نے گایا ہے۔ اس کے بول وشال ڈادلانی نے تیار کیے ہیں۔ موسیقی وشال شیکھر نے دی ہے اور کوریوگرافی ویبھوی مرچنٹ نے دی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔