بھگوا بکنی تنازعہ میں کودا پاکستانی سنگر، بغیر نام لئے شاہ رخ خان کی پٹھان کو بنایا نشانہ، لیکن سوشل میڈیا یوزرس سمجھ گئے
پاکستان کے گلوکار سجاد علی نے نام لیے بغیر اشارے اشارے میں بتایا کہ حال ہی میں ایک گانا سن کر انہیں اپنا پرانا گانا یاد آیا تو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اسے 'بے شرم رنگ' سے جوڑ دیا۔
پاکستان کے گلوکار سجاد علی نے نام لیے بغیر اشارے اشارے میں بتایا کہ حال ہی میں ایک گانا سن کر انہیں اپنا پرانا گانا یاد آیا تو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اسے 'بے شرم رنگ' سے جوڑ دیا۔
شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون اسٹارر فلم 'پٹھان' کو لیکر تنازع تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ بھگوا بکنی کو لیکر ہندوستان میں کافی ہنگامہ مچا تو اب پاکستانی گلوکار بھی اس معاملے میں کود پڑے۔ پاکستان کے گلوکار سجاد علی نے نام لیے بغیر اشارے اشارے میں بتایا کہ حال ہی میں ایک گانا سن کر انہیں اپنا پرانا گانا یاد آیا تو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اسے 'بے شرم رنگ' سے جوڑ دیا۔
پاکستانی گلوکار سجاد علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ سجاد اس ویڈیو میں بغیر نام لیے کہہ رہے ہیں کہ حال ہی میں جب میں نے ایک ٹریک سنا تو مجھے اپنا پرانا گانا یاد آگیا۔ ویڈیو میں سجاد کہہ رہے ہیں کہ میں یوٹیوب پر ایک نئی فلم کا گانا سن رہا تھا تو مجھے اپنا 25-26 پہلے کا گانا یاد آگیا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ ایک، دو، تین، چار… اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں۔
سجاد علی کا اشارہ سمجھ گئے سوشل میڈیا یوزرس سجاد علی نے گانا گاتے ہوئے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، 'نئی فلم کا گانا سن کر مجھے 26 سال پہلے ریلیز ہونے والا گانا یاد آگیا اب کے ہم بچڑھے'۔ انجوائے' سجاد نے 'پٹھان' کا نام نہیں لیا ہے لیکن سوشل میڈیا یوزرس نے سمجھ لیا ہے کہ وہ ان کا اشارہ کس طرف ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔