ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ پائل گھوش کا دعوی ، انوراگ کشیپ نے بنائے ہیں 200 سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ تعلقات

انوراگ کشیپ نے اداکارہ پائل گھوش کے جنسی استحصال کے الزامات کو اتوار کو خارج کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ۔ ہفتہ کو پائل گھوش نے ٹویٹ کیا تھا کہ گینگس آف واسع پور کے ڈائریکٹر نے ان کا جنسی استحصال کیا ہے ۔ اداکارہ نے اپنا ٹویٹ وزیر اعظم مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے کشیپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔

  • Share this:
اداکارہ پائل گھوش کا دعوی ، انوراگ کشیپ نے بنائے ہیں 200 سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ تعلقات
پائل گھوش کا دعوی ، انوراگ کشیپ نے بنائے ہیں 200 سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ تعلقات

بالی ووڈ اداکارہ پائل گھوش اور مشہور فلم ساز و ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کے درمیان الزامات کا دور جاری ہے  ۔ پہلے پائل گھوش نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تو انوراگ کشیپ نے اس کو بے بنیاد بتایا ۔ اب پائل نے سامنے آکر پھر سے اپنے الزامات کو دوہراتے کو کہا کہ انوراگ نے یہاں کہا کہ ان کے 200 سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ بات بہت ہی زیادہ فخر کے ساتھ کہی ۔  ایسا نہیں تھا کہ وہ اپنی بات چھپانا چاہتے تھے ، بلکہ انہوں نے مجھے اپنی بات منوانے کیلئے کافی کوششیں کیں ۔ بلکہ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے تھے کہ تمہیں اسٹار بننا ہے یا ایکٹر بننا ہے ۔


ان کا دعوی ہے کہ انوراگ نے انہیں اپنے گھر بلایا اور کھانا پینا کھلایا ۔ دوسرے دن بلایا اور اس کے بعد ایک کمپیوٹر لائبریری میں لے گئے ۔ اس کے بعد ایک اور ایسے گھر میں لے گئے جہاں ویڈیو کیسیٹ وغیرہ رکھے تھے ۔ وہاں انہوں نے ایک فلم چلادی اور اس کے بعد غلط طریقہ سے برتاو کرنا شروع کردیا ۔ جب میں نے غیر آرام دہ محسوس کیا تو میں وہاں سے اٹھ کر چلی گئی ۔ اس سے پہلے وہ اس طرح کی باتیں کررہے تھے کہ میں نے جن بھی لڑکیوں کو لانچ کیا ہے ، سبھی بہت کول ہیں ۔ ان میں انہوں نے ہما قریشی اور رچا چڈھا کا نام لیا ۔


ادھر انوراگ کشیپ نے اداکارہ پائل گھوش کے جنسی استحصال کے الزامات کو اتوار کو خارج کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ۔ ہفتہ کو پائل گھوش نے ٹویٹ کیا تھا کہ گینگس آف واسع پور کے ڈائریکٹر نے ان کا جنسی استحصال کیا ہے ۔ اداکارہ نے اپنا ٹویٹ وزیر اعظم مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے کشیپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔


وہیں انوراگ کشیپ نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے ان الزامات کو خارج کردیا اور کہا کہ یہ انہیں خاموش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کشیپ نے ٹویٹ کیا : کیا بات ہے ، اتنا وقت لے لیا مجھے خاموش کروانے کی کوشش میں ۔ چلو کوئی نہیں ، مجھے خاموش کراتے کراتے اتنا جھوٹ بول گئے کہ خاتون ہوتے ہوئے دوسری خواتین کو بھی ساتھ میں گھسیٹ لیا ۔ تھوڑا تو مریادا رکھئے میڈم ، بس یہی کہوں گا کہ جو بھی الزامات ہیں آپ کے سب بے بنیاد ہیں ۔

کشیپ نے اگلے ٹویٹ میں لکھا : مجھ پر الزام لگاتے لگاتے میرے فنکاروں اور بچن کنبہ کو ساتھ میں گھسیٹنا تو مطلب نہلے پر چوکا بھی نہیں مار پائے ۔ میڈیم دو شادیاں کی ہیں ، اگر وہ جرم ہے تو منظور ہے اور بہت محبت کی ہے ۔ اس کا بھی اعتراف کرتا ہوں ، خواہ میری پہلی بیوی ہوں یا دوسری بیوی ۔

انہوں نے آگے کہا کہ کوئی بھی معشوقہ یا وہ بہت ساری اداکارائیں جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے ، یا وہ پوری لڑکیوں اور خواتین کی ٹیم جو ہمیشہ میرے ساتھ کام کرتی آئی ہیں ، یا وہ ساری خواتین جن سے میں ملا ، تنہائی میں یا عوام کے درمیان ، میں اس طرح کا سلوک نہ تو کبھی کرتا ہوں اور نہ ہی کبھی کسی قیمت پر برداشت کرتا ہوں ۔ باقی جو بھی ہوتا ہے دیکھتے ہیں ۔

ادھر قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے کہا ہے کہ کمیشن معاملہ میں نوٹس لے گا ۔ شرما نے ٹویٹ کیا : آپ ( پائل گھوش ) مجھے تفصیل سے شکایت بھیجیں ، کمیشن اس کو دیکھے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 20, 2020 04:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading