وکیل کے ساتھ تھانے پہنچیں پائل گھوش، بولیں- انوراگ کشیپ کو گرفتار کیا جائے، نہیں تو...
فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) پر جنسی استحصال کا الزام لگاکر پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچا دینے والی اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) اپنے وکیل نتن ساتپتے کے ساتھ ورساوو پولیس تھانے پہنچی ہیں۔ پائل گھوش نے انوراگ کشیپ کو گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 27, 2020 03:32 PM IST

وکیل کے ساتھ تھانے پہنچیں پائل گھوش، بولیں- انوراگ کشیپ کو گرفتار کیا جائے۔ (photo credit: instagram/@iampayalghosh)
ممبئی: فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) پر جنسی استحصال کا الزام لگاکر پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچا دینے والی اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) اپنے وکیل نتن ساتپتے کے ساتھ ورساوو پولیس تھانے پہنچی ہیں۔ پائل گھوش نے انوراگ کشیپ کو گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہےکہ اگر پولیس نے انوراگ کشیپ کو گرفتار نہیں کیا تو وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گی۔ اس سے قبل اداکارہ انوراگ کشیپ کے خلاف شکایت درج کرانے پولیس تھانے پہنچی تھیں، لیکن ابھی تک اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، جس کے سبب اداکارہ نے ممبئی پولیس کے رویے پر سوال کھڑے کئے ہیں۔
ایسے میں پائل گھوش اپنے وکیل کے ساتھ دوبارہ ورسووا پولیس اسٹیشن پہنچی ہیں، جہاں انہوں نے انوراگ کشیپ کو جلد از جلد گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انوراگ کشیپ کو گرفتار نہ کئے جانے کی سمت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کی بات بھی کہی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعظم مودی سے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے سیکورٹی کی گہار لگائی ہے۔
I have put down a case against a culprit who even others are convicting of similar acts and I am the one who is grilled and questioned. While the alleged and the guilty is chilling at his home. Will I get justice sir @natendramodi @PMOIndia @AmitShah #MeToo
— Payal Ghosh (@iampayalghosh) September 26, 2020
I am an alumni of one of the most prestigious college from Kolkata and have no support whatsoever and someone who isn't even from Kolkata, a drug peddler and suicide abetment accused gets everyone behind her. Why is this difference? @MamataOfficial pls answer this madam..!!!
— Payal Ghosh (@iampayalghosh) September 26, 2020
واضح رہے کہ حال ہی میں پائل گھوش نے سوشل میڈیا پر انوراگ کشیپ کے خلاف کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ اداکارہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈائریکٹر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے شراب کے نشے میں ان کے ساتھ زبردستی کی۔ پائل گھوش کے ان الزامات پر انوراگ کشیپ نے بھی صفائی پیش کی تھی اور ساتھ ہی اداکارہ کے قانونی کاروائی (لیگل ایکشن) لینے کی بات بھی کہی ہے۔