ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

متنازع ویڈیو کو لے کر اس اداکارہ کو راجستھان پولیس نے حراست میں لیا ، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ پائل روہتگی کو راجستھان پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔ پائل کی ٹیم نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے ۔

  • Share this:
متنازع ویڈیو کو لے کر اس اداکارہ کو راجستھان پولیس نے حراست میں لیا ، جانیں کیا ہے پورا معاملہ
بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ پائل روہتگی کو راجستھان پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔

بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ پائل روہتگی کو راجستھان پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔ پائل کی ٹیم نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے ۔ پائل نے کچھ وقت پہلے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک متنازع ویڈیو شیئر کیا تھا ، جس کے بعد راجستھان پولیس نے کارروائی کی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے پائل کو احمد آباد سے حراست میں لیا ہے ۔ کچھ وقت پہلے ہی پائل پر یوتھ کانگریس لیڈر چرمیش شرما نے اس بیان پر اعتراض کیا تھا اور پائل روہتگی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی ۔ شکایت میں اداکارہ پر سنگین الزامات لگائے گئے تھے ۔


بوندی کی ایس پی ممتا گپتا نے کہا کہ پائل روہتگی کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ وہیں پائل روہتگی نے اس سے پہلے اپنی گرفتاری کا دعوی کیا تھا ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ مجھے راجستھان پولیس نے موتی لال نہرو پر ایک ویڈیو شیئر کرنے کیلئے گرفتار کیا ہے ، جس کو میں نے گوگل سے معلومات جمع کرکے بنایا تھا ۔ شخصی آزادی ایک مذاق ہے ۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے راجستھان پولیس ، پی ایم او ، وزارت داخلہ کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل کو بھی ٹیگ کیا ۔

First published: Dec 15, 2019 01:54 PM IST