ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گرفتاری کے بعد احمد آباد پولیس پر بھڑک گئیں پائل روہتگی، ویڈیو پوسٹ کرکے ڈیلیٹ کردیا

اداکارہ پائل روہتگی (Payal Rohatgi) کو احمد آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اداکارہ پر سوسائٹی کے چیئرمین کے ساتھ گالی گلوج کرنے کا الزام لگا تھا۔ اب اس معاملے پر پائل روہتگی نے ایک ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کیا، جسے کچھ دیر بعد ہی ڈیلیٹ کردیا گیا۔

  • Share this:
گرفتاری کے بعد احمد آباد پولیس پر بھڑک گئیں پائل روہتگی، ویڈیو پوسٹ کرکے ڈیلیٹ کردیا
گرفتاری کے بعد احمد آباد پولیس پر بھڑک گئیں پائل روہتگی

ممبئی: بگ باس فیم اداکار پائل روہتگی (Payal Rohatgi)  کو احمد آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اداکارہ پر سوسائٹی کے چیئرمین کے ساتھ گالی گلوج کرنے کا الزام لگا تھا۔ حالانکہ، پائل روہتگی کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی تھی۔ اب اس معاملے پر پائل روہتگی نے ایک ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کیا، جسے کچھ دیر بعد ہی ڈیلیٹ کردیا گیا۔ ویڈیو میں انہوں نے احمد آباد کی سیٹلائٹ پولیس پر نشانہ سادھا ہے۔ پائل روہتگی نے اپنے وکیل کے کہنے پر ویڈیو ڈیلیٹ کیا۔


پائل روہتگی (Payal Rohatgi) نے ویڈیو کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ احمدآباد پولیس پر پائل روہتگی کے ویڈیو کو ہٹا دیا ہے کیونکہ ہمیں ایسا کرنے کے لئے ہمارے وکیلوں نے کہا تھا۔ ساتھ ہی ڈیلیٹ کئے گئے اپلوڈ چاہے وہ ویڈیو ہوں یا واٹس اپ چیٹ، آج کے وقت میں ریٹریو کئے جاسکتے ہیں، تو آئیے پائل روہتگی کے لئے انصاف ملنے کے لئے انتظار کریں۔ واضح رہے کہ پائل روہتگی کا انسٹا گرام اکاونٹ اب ان کی ٹیم کے ذریعہ ہینڈل کیا جا رہا ہے۔


پائل روہتگی نے ویڈیو کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ تصویر کریڈٹ: @Payal instagram
پائل روہتگی نے ویڈیو کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ تصویر کریڈٹ: @Payal instagram


رپورٹس کے مطابق، پائل روہتگی کی سوسائٹی میں 20 جون کو ایک میٹنگ تھی، لیکن اداکارہ کو اس میٹنگ میں نہیں بلایا گیا تھا۔ میٹنگ میں نہیں بلائے جانے پر بھی پائل روہتگی پہنچ گئی اور جب وہاں انہوں نے کچھ بولنے کی کوشش کی تو انہیں خاموش کرا دیا گیا۔ اس پر پائل روہتگی ناراض ہوگئیں اور چیئرمین سے ان کی بحث ہونے لگی۔ اسی درمیان انہوں نے چیئرمین سے گالی گلوچ شروع کردی۔ اسی حادثہ کو لے کر ہوئی شکایت کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پائل روہتگی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر مداحوں کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں اور یہ پہلی بار نہیں ہے جب پائل روہتگی کو گرفتار کیا گیا ہو۔ اس سے پہلے سال 2019 میں بھی نہرو - گاندھی فیملی پر متنازعہ تبصرہ کے سبب انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت نے معاملے میں پائل روہتگی کو حراست میں بھیجا تھا، جس کے ایک ہی دن میں انہیں ضمانت بھی مل گئی تھی۔

 

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 06, 2021 04:44 PM IST