உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lata Mangeshkar کی اس تصویر کو دیکھ کر لوگ ہورہے ہیں جذباتی، آپ کی آنکھیں بھی ہوجائیں گی نم

    Lata Mangeshkar کی اس تصویر کو دیکھ کر لوگ ہورہے ہیں جذباتی، آپ کی آنکھیں بھی ہوجائیں گی نم ۔ فائل فوٹو ۔

    Lata Mangeshkar کی اس تصویر کو دیکھ کر لوگ ہورہے ہیں جذباتی، آپ کی آنکھیں بھی ہوجائیں گی نم ۔ فائل فوٹو ۔

    لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar) بھلے ہی آج ہمارے درمیان نہ ہوں، لیکن ان کی آواز ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔ اب بالی ووڈ کے مشہور سنگر عدنان سمیع (Adnan Sami) نے لتا دیدی کو کافی انوکھے انداز میں یاد کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : لتا منگیشکر  (Lata Mangeshkar) بھلے ہی آج ہمارے درمیان نہ ہوں، لیکن ان کی آواز ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔ لتا دیدی کی موت کے بعد بھی ان کے چاہنے والے انہیں بھول نہیں پا رہے ہیں اور آئے دن ان کی پرانی تصویریں شیئر کرکے انہیں یاد کرتے رہتے ہیں۔ اس مرتبہ بالی ووڈ کے مشہور سنگر عدنان سمیع (Adnan Sami)  نے لتا دیدی کو کافی انوکھے انداز میں یاد کیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : Lata Mangeshkar کے آخری لمحات کی وہ 10 تصاویر ، جنہیں دیکھ کر آنکھیں ہورہی ہیں نم

      عدنان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پینٹنگ شیئر کی ہے ، جس میں لتا منگیشکر کے علاوہ کئی آنجہانی لیجنڈ سنگرس بھی نظر آرہے ہیں ۔ اس پینٹنگ کو 'سورگ' کی شکل دی گئی ہے، جہاں کشور کمار، محمد رفیع، مکیش، منا ڈے، نوشاد صاحب، مدن موہن، ایس ڈی برمن اور پنچم دا نظر آرہے ہیں ۔ ساتھ ہی لتا دیدی کو پیچھے سے دکھایا گیا ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے لتا دیدی 'سورگ' میں پہنچ گئی ہیں اور کشور دا ان کا استقبال کر رہے ہیں ۔



      اس پینٹنگ میں سبھی لیجنڈ سنگرس ، لتا دیدی کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ عدنان کی جانب سے شیئر کی گئی اس پینٹنگ کو دیکھ کر لوگ سوشل میڈیا پر کافی جذباتی ہو رہے ہیں اور کمنٹس کر کے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔ اب یہ پینٹنگ انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے ۔ بتا دیں لتا منگیشکر کا 6 فروری کی صبح 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا ۔ وہ تقریباً ایک ماہ سے بیمار تھیں ۔

      لتا منگیشکر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور اسی اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات ممبئی کے شیواجی پارک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، جہاں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور کئی وزراء کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی ستارے بھی لتا منگیشکر کے آخری دیدار کے لئے پہنچے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: