ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پوجا بیدی کی دوسری شادی پر بیٹی نے دیا یہ بڑا بیان ، بتایا کیسے ہیں ان کے منگیتر

الایا فرنیچر والا اپنی پہلی فلم سے پہلے ہی اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی تھیں ۔ اسی کے ساتھ ہی جوانی جان من کے ٹریلر کے بعد ان کی اداکاری کی بھی کافی تعریف کی جارہی ہے ۔

  • Share this:
پوجا بیدی کی دوسری شادی پر بیٹی نے دیا یہ بڑا بیان ، بتایا کیسے ہیں ان کے منگیتر
پوجا بیدی کی دوسری شادی پر بیٹی نے دیا یہ بڑا بیان ، بتایا کیسے ہیں ان کے منگیتر

ان دنوں بالی ووڈ کے اسٹار کڈس کافی سرخیوں میں ہیں ۔ کوئی فلموں میں انٹری کی تیاری کر رہا ہے تو کسی نے ڈیبیو کرلیا ہے۔ اسی درمیان اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی الایا فرنیچر والا بھی سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ الایا نے اداکار سیف علی خان کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ ان کی آنے والی فلم جوانی جان من کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ اس ٹریلر میں الایا کے کام کی کافی تعریف کی جارہی ہے ۔ اسی کے ساتھ الایا اس فلم کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات چیت کی ۔


الایا فرنیچر والا اپنی پہلی فلم سے پہلے ہی اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی تھیں ۔ اسی کے ساتھ ہی جوانی جان من کے ٹریلر کے بعد ان کی اداکاری کی بھی کافی تعریف کی جارہی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ الایا اپنی پہلی فلم سے ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی ۔ ساتھ ہی ساتھ الایا اس فلم کی تشہیر میں بھی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں ۔ حال ہی میں اسپاٹ بوائے کو دیئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کھل کر اپنی باتیں شیئر کی ہیں ۔ اس دوران الایا نے اپنی ماں پوجا بیدی اور نانا کبیر بیدی کے رشتے سے لے کر اپنی ماں کی دوسری شادی کے بارے میں بھی بات کی ۔


الایا جوانی جان من فلم سے ڈیبیو کررہی ہیں ۔


پوجا بیدی نے 2003 میں فرحان فرنیچر والا سے طلاق لے لیا تھا ، لیکن بیٹی الایا کے ساتھ ان کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔ الایا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری والدہ گوا میں ہیں ۔ میں اکثر اپنے والد اور 4 سالہ سوتیلے بھائی سے ملتی ہوں ، اب وہ میرا کنبہ ہے اور میں سب سے بہت پیار کرتی ہوں ۔ اسی دوران پوجا بیدی اور ان کے بوائے فرینڈ مانک کنٹریکٹر کے بارے میں کہتی ہیں کہ مانک انکل بہت اچھے ہیں ، میں اور میرا بھائی عمر انہیں بہت پسند کرتے ہیں ۔ دونوں کی منگنی ہوگئی ہے ، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان کی شادی کب ہو رہی ہے۔

مانک کنٹریکٹر سے منگنی کرچکی ہیں پوجا بیدی ۔
مانک کنٹریکٹر سے منگنی کرچکی ہیں پوجا بیدی ۔


الایا نے اپنے نانا کبیر بیدی اور والدہ کے رشتے کے بارے میں بتایا  کہ ان کے مابین کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں ، لیکن میری والدہ نے مجھے نانا سے ملنے سے کبھی نہیں روکا ۔ تاہم اب ان کے درمیان ساری پریشانیاں ختم ہوگئی ہیں ۔ الایا فرنیچر والا کے اس انٹرویو کے بعد ایک بات واضح ہے کہ ان کی والدہ کی طرح وہ بھی بے باک اور صاف گو ہیں۔
First published: Jan 23, 2020 06:50 PM IST