ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پوجا بیدی (Pooja Bedi) اپنی ہاٹنیس کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انہیں کئی ٹیلی ویژن کے اشتہاروں میں بھی دیکھا گیا ہے، جس میں کچھ ایسے اشتہار بھی رہے، جس نے نہ صرف سنسنی مچائی بلکہ ان کو لے کر کافی ہنگامہ بھی ہوا۔ پوجا بیدی (Pooja Bedi) کو اپنا ایک ایسا ہی اشتہار آج پھر 30 سال بعد یاد آگیا ہے۔ 1991 میں اداکارہ نے کنڈوم (Condom Advertisement) کا اشتہار کیا تھا، جو کافی تنازعہ میں رہا۔ اب 30 سال بعد پوجا نے ان تصویروں کو پھر سے شیئر کرکے ان تصویروں کو کمال کی تصویریں بتائی ہیں۔
پوجا بیدی (Pooja Bedi) نے اپنے انسٹا گرام پرکچھ تصویروں کو شیئرکیا ہے۔ ان تصویروں میں پوجا کے ساتھ مارک رابنسن نظر آرہے ہیں۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے۔ ’بھگوان! سال 1991 میں کام سوتر کنڈوم کے لئے پربدھ داس گپتا کے ذریعہ میرے شوٹ میں کچھ کمال کی تصویریں لی گئی تھیں‘۔ اپنے پوسٹ میں پوجا بیدی نے گوتم سنگھانیا کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

پوجا بیدی نے اپنے انسٹا گرام پر کچھ تصاویرشیئر کی ہیں۔
پوجا بیدی اور مارک نے یہ اشتہار ایک کنڈوم کمپنی کے لئے کیا تھا۔ 1991 میں اسے کافی بولڈ مانتے ہوئے دور درشن پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ایک بار پھر سے پوجا کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارف جہاں پوجا بیدی کی خوب تعریف کر رہے ہیں تو وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین کو یہ تصویریں نہیں پسند آرہی ہیں۔
اس اشتہار کے بارے میں ایک بار انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح سے اس فوٹو شوٹ کو کیا گیا تھا، اس سے یہ بہت ہی سرپرائزنگ اور موثر رہا تھا۔ ہم نے اس اشتہار کو گوا میں شوٹ کیا تھا، جب میں نے یہ اشتہار سائن کیا تھا تو مجھ سے کہا گیا کہ مجھے شاور میں ہونا ہوگا اور مارک رابنسن کشتی میں بیٹھے ہوں گے۔ میں وہ سب کرنے میں بہت مشکل میں تھی، لیکن جب میں اسٹوڈیو میں پہنچی تو میں نے دیکھا کہ مارک پہلے سے ہی وہاں موجود تھے۔ تب میں نے پوچھا کہ وہ اسٹوڈیو میں کیا کر رہے ہیں؟ جس کے بعد مجھے پتہ چلا تھا کہ اشتہار میں انہیں میرے ساتھ شاور لیتے ہوئے دکھایا جانا تھا۔ مجھ سے کہا گیا تھا کہ مجھے مارک پر ہینڈ شاور کا استعمال کرنا ہے اور میں پوری طرح سرپرائز اور حیران تھی، حالانکہ مجھے اسے کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تھا۔
ویسے پوجا بیدی کا یہ کنڈوم اشتہار صرف واحد اشتہار نہیں تھا، جس پر ہنگامہ ہوا ہو۔ اس کے علاوہ بھی کافی اشتہار ہیں، جن پر کافی ہنگامہ ہوا اور پھر ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔