ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

راج کندرا سے متعلق پونم پانڈے کا حیران کن انکشاف، کہا- ’میں ڈی ہوئی تھی، مجھے دھمکی مل رہی تھی

اداکارہ پونم پانڈے (Poonam Pandey) کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا پر سنگین الزام لگاتی نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
راج کندرا سے متعلق پونم پانڈے کا حیران کن انکشاف، کہا- ’میں ڈی ہوئی تھی، مجھے دھمکی مل رہی تھی
سوشل میڈیا پر پونم پانڈے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر اس وقت اداکارہ پونم پانڈے (Poonam Pandey) کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا پر سنگین الزام لگاتی نظر آرہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ راج کندرا اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔ راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے معاملے میں پیر کی شب گرفتار کرلیا تھا۔


وائرل ہو رہے ویڈیو میں پونم پانڈے بتا رہی ہیں، ’دھمکی یہ تھا کہ مجھے ان کا کانٹریکٹ (معاہدہ) سائن کرنا پڑے گا۔ وہ جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسا شوٹ کرنا پڑے گا، نہیں تو وہ میری پرائیویٹ چیزیں لیک کر دیں گے۔ میرے نہ کرنے کے بعد، میرا فون نمبر انٹرنیٹ پر لیک کر دیا گیا، جب میں کانٹریکٹ سائن کرنے کے لئے انکار کردیا، تو انہوں نے میرا فون نمبر اس میسیج کے ساتھ لیک کیا ’کال می ناو... آئی ول اسٹریپ فار یو‘۔ یہ میسیج انہوں نے میرے پرسنل موبائل نمبر کے ساتھ براڈ کاسٹ کیا تھا۔


راج کندرا اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔ راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے معاملے میں پیر کی شب گرفتار کرلیا تھا۔
راج کندرا اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔ راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے معاملے میں پیر کی شب گرفتار کر لیا تھا۔


پونم پانڈے نے مزید کہا، ’اس کے بعد، میرا فون نان اسٹاپ رنگ ہو رہا تھا۔ مجھے پوری دنیا سے فون آرہے تھے۔ دھمکی بھرے میسیج آرہے تھے۔ میں نے اپنے گھر پر نہیں تھی۔ میں گھر سے نکل گئی تھی۔ چھپ کر رہ رہی تھی۔ مجھے یاد ہے، میں نے کچھ ماہ اس وقت ایک اورن نام کی جگہ ہے، وہاں پر بتائی تھی۔ کچھ وقت کہیں اور گزارے تھے۔ میں بس خوف میں تھی کہ میرے ساتھ کچھ ہوجائے گا۔ مجھے جس طرح کے میسیج آتے تھے کہ میں جانتا ہوں آپ کہاں ہیں... میں اس وقت تھوڑی سی ڈری ہوئی تھی’۔

پونم پانڈے مزید کہا، ’میرے وکیلوں کے منع کرنے کے باوجود بھی میں یہ بیان دے رہی ہوں کہ اگر راج کندرا میرے ساتھ ایسا کرسکتا ہے... میں تو پھر بھی ایک جانی پہچانی ہستی ہوں... تو اوروں کے ساتھ کیا ہورہا ہوگا۔ اس کا فُل اسٹاپ کہاں پر ہے، یہ فیصلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے میں آپ سے گزارش کروں گی کہ ان ساری لڑکیوں سے کہ آپ پلیز باہر آئیں، اور آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ بھی ہوا ہے تو اپ آواز اٹھائیں، تھینک یو‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 21, 2021 11:06 PM IST