உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پورنوگرافی کیس: ممبئی پولیس نے راج کندرا کی کمپنی کے ڈائریکٹر ابھیجیت کو کیا گرفتار

    پورنوگرافی کیس: ممبئی پولیس نے راج کندرا کی کمپنی کے ڈائریکٹر ابھیجیت کو کیا گرفتار ۔ (Photo @rajkundra9/Instagram)

    پورنوگرافی کیس: ممبئی پولیس نے راج کندرا کی کمپنی کے ڈائریکٹر ابھیجیت کو کیا گرفتار ۔ (Photo @rajkundra9/Instagram)

    ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کو راج کندرا (Raj Kundra) پورنو گرافی معاملہ (Pornography Case) میں ایک اور بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ کرائم برانچ نے راج کندرا کی کمپنی میں بطور ڈائریکٹر کام کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اس شخص کا نام ابھیجیت بھومبلے(Abhijit Bhomble) ہے۔

    • Share this:
      ممبئی : شلپا شیٹی کے شوہر اور کاروباری راج کندرا پورنوگرافی کے معاملہ میں بری طرح پھنستے جارہے ہیں ۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم اس معاملہ کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے ۔ تاکہ معاملہ کی تہہ تک پہنچاجاسکے اور تمام شواہد جمع کئے جاسکیں ۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے راج کندرا کو 19 جولائی کی رات فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپس کے ذریعہ نشر کرنے کے معاملہ میں گرفتار کیا تھا ۔

      جمعرات (12 اگست) کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کو اس معاملہ میں ایک اور بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ کرائم برانچ نے راج کندرا کی کمپنی میں بطور ڈائریکٹر کام کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اس شخص کا نام ابھیجیت بھومبلے ہے۔ ممبئی کے مالوانی تھانہ میں ایک اداکارہ نے راج کندرا کی کمپنی میں کام کرنے والے دو پروڈیوسرس اور دو ڈائریکٹرس کے خلاف کیس درج کرایا تھا ۔ بعد میں کیس کرائم برانچ کو منتقل کر دیا گیا ۔ بھومبلے کے علاوہ گہنا وششٹھ ، جئے شریمنت اور پرنس کشیپ اس کیس میں ملزم ہیں ۔

      ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ راج کندرا کی کمپنی لندن میں واقع ایک کمپنی کے لیے ہندوستان میں فحش مواد تیار کررہی تھی ۔ برطانوی کمپنی اس کے قریبی رشتہ دار کی ہے ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا تھا کہ کندرا کی ویان انڈسٹریز کا لندن میں واقع کمپنی کینرین کے ساتھ ایک معاہدہ ہے ، جو 'ہاٹ اسپاٹ' ایپ کی مالک ہے۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم) ملند بھارمبے نے بتایا تھا کہ 'کمپنی لندن میں رجسٹرڈ ہے ، لیکن ایپ کے مواد کی تخلیق ، آپریشن اور اکاؤنٹنگ کا انتظام کندرا کی کمپنی ویان انڈسٹریز کے ذریعہ کیا جاتا تھا۔ اس نے بتایا کہ کینرین کمپنی کا مالک کندرا کا رشتہ دار ہے ۔ افسر نے بتایا کہ پولیس نے دونوں کمپنیوں کے درمیان ربط قائم کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کئے ہیں ۔

      بھرامبے نے بتایا کہ پولیس نے کندرا کے ممبئی آفس پر چھاپوں کے دوران دونوں کے درمیان وہاٹس ایپ گروپس اور ای میلز پر پیغامات ، اکاؤنٹس ، اکاؤنٹس اور کچھ فحش فلمیں برآمد کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جرم میں ملوث ہونے کے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ہم نے راج کندرا اور اس کے آئی ٹی سربراہ ریان تھورپے کو گرفتار کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: