ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرنب مکھرجی کے انتقال سے بالی ووڈ میں غم کی لہر ، ان سلیبریٹیز نے پیش کیا خراج عقیدت

Pranab Mukherjee Passes away : سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال سے بالی ووڈ میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کئی فلمی ستاروں نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا ۔

  • Share this:
پرنب مکھرجی کے انتقال سے بالی ووڈ میں غم کی لہر ، ان سلیبریٹیز نے پیش کیا خراج عقیدت
پرنب مکھرجی کے انتقال سے بالی ووڈ میں غم کی لہر ، ان سلیبریٹیز نے پیش کیا خراج عقیدت

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ 84 سال کے تھے ۔ ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کرکے سابق صدر جمہوریہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔ پرنب مکھرجی کے انتقال کے بعد مرکزی حکومت نے سات دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ ان کے انتقال سے بالی ووڈ میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی ۔ لیڈروں کے علاوہ کئی فلمی ستاروں نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا ۔


پرنب مکھرجی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے ٹویٹ کرکے لکھا : ہندوستان نے ایک عظیم اور باوقار لیڈر کھودیا ہے ۔ ان کے کنبہ کے تئیں میری ہمدردی ۔



سابق صدر جمہوریہ کے انتقال پر روینہ ٹنڈن نے ٹویٹر پر لکھا : ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ ، بھارت رتن پرنب مکھرجی کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھی ہوں ۔


اداکار رندیپ ہڈا نے ٹویٹ کرکے خراج عقیدت پیش کیا ۔


علاوہ ازیں اداکار رتیش دیشمکھ نے پرنب مکھرجی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا : گہرا دکھ ہوا ۔ ہندوستان کیلئے ایک بڑا نقصان ۔ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سر کو ہندوستان کی ترقی اور ان کے کاموں کیلئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔

2012 میں بنے تھے ملک کے صدر

پرنب مکھرجی نے جولائی 2012 میں ہندوستان کے تیرہویں صدر کے طور پر حلف لیا تھا ۔ وہ 25 جولائی 2017 تک اس عہدہ پر فائز رہے ۔ پرنب مکھرجی کو 26 جنوری 2019 میں بھارت رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پرنب مکھرجی کی سیاسی زندگی کی شروعات 1969 میں ہوئی ۔ اس وقت وہ پہلی مرتبہ راجیہ سبھا سے منتخب ہوکر پارلیمنٹ پہنچے تھے ۔ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ان کی صلاحیت سے متاثر ہوکر صرف 35 سال کی عمر میں 1969 میں کانگریس کی جانب سے راجیہ سبھا کا رکن بنا دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 31, 2020 08:21 PM IST