ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس ڈر کی وجہ سے بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے چھپائی تھی حاملہ ہونے کی خبر، خود کیا انکشاف

نیہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ خبر اس لئے چھپائی کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ اس خبر کے باہر آنے کے بعد لوگ انہیں آفر کرنا بند کر دیں گے۔

  • Share this:
اس ڈر کی وجہ سے بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے چھپائی تھی حاملہ ہونے کی خبر، خود کیا انکشاف
حاملہ نیہا دھوپیا اپنے شوہر انگد بیدی کے ساتھ

فلم اداکارہ نیہا دھوپیا اور اداکار انگد بیدی نے اسی سال 10 مئی کو خاموشی سے شادی کر لی تھی۔ سونم کپور کی شادی کی خبر سونم کپور کی شادی کے کچھ وقت بعد میڈیا میں آئی تھی۔ کچھ وقت کیلئے تو مداحوں کو اس بات پر یقین ہی نہیں ہوا۔ نیہا نے ایک بار پھر اپنی شادی کی طرح ہی اپنے حمل کی خبر کو مداحوں سے چھپا کر رکھا۔ انہوں نے اگست میں اچانک ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے یہ خوشخبری دی کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ جس کے بعد ان کیلئے مبارکباد کی بارش ہوگئی۔


اب نیہا نے اس خبر کو چھپانے کی وجہ بتائی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ اپنے حمل کے دوران بھی مسلسل کام کر رہی ہیں اور انہوں نے ابھی تک بریک نہیں لیا ہے۔ کچھ دنوں پہلے وہ اپنے شوہر بیدی کے ساتھ ایک فیشن شو میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔


نیہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ خبر اس لئے چھپائی کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ اس خبر کے باہر آنے کے بعد لوگ انہیں آفر کرنا بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا ، "یہ تو اچھا ہوا کہ چھٹے مہینے تک میرا بیبی بنپ پتہ نہیں چلا کیونکہ آپ جس انڈسٹری کا حصہ ہیں وہاں اپیئرینس معنی رکھتی ہے۔ لوگ قیاس لگانے لگتے ہیں کہ اب اس سے کام نہیں ہوگا۔ میں خوش قسمت ہوں کہ اب تک میرا اینرجی لیول برقرار ہے۔


neha6نیہا نے بتایا کہ وہ اس دور میں خوب تفریح کے ساتھ جی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا سبھی لوگ میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں۔ سب مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ تم اپنا دھیان رکھو، گھر پر آرام کرو۔ لیکن میں کام کرکے خوش ہوں ، مجھے اس سب میں مزا آرہا ہے۔

neha5

نیہا نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر انگد بیدی کو بھی اس بات سے کوئی پریشانی یا اعتراض نہیں ہے۔ وہ ان کے کام کو لیکر مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ دونوں ہی اپنے آنے والے پروجیکٹس کے ساتھ مصروف ہیں اور اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب وہ ماں ۔ پاپا بنیں گے۔

neha7

واضح ہو کہ نیہا اپنے حمل کی خبر باہر آنے کے کچھ دن پہلے انگد کے ساتھ چھٹیاں منانے ماریشس گئی تھیں۔ ان فوٹوز میں بھی انہوں نے بہت ہی سمجھداری سے اپنا بے بی بنپ چھپا رکھا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ  " میں ان خواتین کی عزت کرتی ہوں جو اس وقت چھٹی لیکر آرام کرتی ہیں لیکن مجھے یہ منظور نہیں ہے۔ میں باقی کے کام کر سکتی ہوں اور یہ ان سبھی کاموں کے درمیان ایک چھوٹا سا حصہ ہے"۔
کرینہ کپور نے فلم انڈسٹری میں شروع کیا تھا زیرو فیگر کا ٹرینڈ

بگ باس سے پہلے اس وجہ سے چرچا میں تھیں نہیا پپینڈسے ، وزن گھٹا کر دکھایا تھا یہ بولڈ انداز

شادی کے 3 دن بعد دلہن کا اغوا ، بندوق کی نوک پر پہلی بیوی نے کرائی اجتماعی عصمت دری
First published: Sep 22, 2018 11:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading