ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

حاملہ کرینہ کپور نے شیئر کی گرل گینگ کے ساتھ پارٹی کی تصویر، ہوئی زبردست وائرل

کرینہ کپور (Kareena Kapoor) نے اپنے گرل گینگ (Girl Gang) کے ساتھ تصویر (Photo) شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) بھی نظر آئیں۔

  • Share this:
حاملہ کرینہ کپور نے شیئر کی گرل گینگ کے ساتھ پارٹی کی تصویر، ہوئی زبردست وائرل
حاملہ کرینہ کپور نے شیئر کی گرل گینگ کے ساتھ پارٹی کی تصویر، ہوئی زبردست وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور (Kareena Kapoor) سوشل میڈیا (Social Media) پر زبردست سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنے مداحوں کے درمیان سرخیوں میں بنے رہنے کے لئے آئے دن ان کے ساتھ دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی دکھائی دے جاتی ہیں۔ ان دنوں کرینہ کپور اپنے اپنے پریگننسی پیریڈ کو انجوائے کر رہی ہیں اور گھر پر ہی وقت گزار رہی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے تیمور کی معصوم تصویریں تو اکثر ہی شیئر کرتی ہیں، لیکن حال ہی میں کرینہ کپور (Girl Gang) کا ایک اور پوسٹ زبردست سرخیوں میں آگیا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے ’گرل گینگ’ کو بہت یاد کر رہی ہیں۔ اس تصویر میں کرینہ کپور کے ساتھ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) بھی دکھائی دے رہی ہیں۔


کرینہ کپور نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں کرینہ کپور نے اپنے گرل گینگ کی ایک تصویر شیئرکی ہے۔ اس تصویر میں کرینہ کپورکے ساتھ ان کی دوست ملائیکہ اروڑہ اور امرتا اروڑہ بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر میں کرینہ کپور کی ایک اور دوست دکھائی دے رہی ہیں، جنہیں کرینہ کپور نے اس پوسٹ کے ذریعہ برتھ ڈے وش کیا ہے۔ دراصل، کرینہ کپور کے ذریعہ شیئر کی گئی یہ پارٹی کی تصویر کافی پرانی ہے، جسے کرینہ کپور نے اپنی فرینڈ (دوست) کے برتھ ڈے (یوم پیدائش) کے خاص موقع پر شیئر کی ہے۔


 




 




View this post on Instagram




 

Happy birthday my BFF, Malikzzzzz ❤️❤️ Love you forevaaaaa @mallika_bhat 🎈❤️🍷


A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan) on






بات کریں کرینہ کپور کے گرل گینگ کی، تو ملائیکہ اروڑہ اور امرتا اروڑہ کے علاوہ کرشمہ کپور بھی اس گینگ کا حصہ ہیں۔ وہیں ان چاروں کے علاوہ اس گرل گینگ کی تصویروں میں الگ الگ لڑکیاں دکھائی دے جاتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ لاک ڈاون کے دوران اپنے گرل گینگ کو مس کرتی نظر آئی تھیں۔ انہوں نے کئی تصویریں بھی شیئر کی تھیں، جن میں وہ کہتی نظر آئی تھیں- جب ہم لاک ڈاون کے پہلے ملے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 09, 2020 11:22 PM IST