بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی ذاتی زندگی کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ ترکی میں ہوئی بزنس مین (تاجر) نکھل جین (Nikhil Jain) سے اپنی شادی کو نصرت جہاں نے خود ہی غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور اسی درمیان ان کے حاملہ ہونے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ ذاتی زندگی کے ان تمام الٹ پھیر کے درمیان اب اداکارہ نصرت جہاں کا ایک سوئمنگ ویڈیو اچانک وائرل (Nusrat Jahan Video) ہوگیا ہے۔ یہ ویڈیو نصرت جہاں کے ایک تازہ فوٹو شوٹ کا ہے اور اداکارہ نے اسے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
نصرت جہاں کے حاملہ ہونے کی خبر ان کے بیبی بمپ والے فوٹو سامنے آنے کے بعد پھیلی۔ حال ہی میں خود اداکارہ نے ایک ایسی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا بیبی بمپ نظر آرہا ہے۔ ایسے میں حاملہ نصرت جہاں اس ویڈیو میں سوئمنگ پول میں فوٹو شوٹ کراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اس دوران ایک ڈیزائنر گاوں پہنا ہے اور آنکھوں پر اسموکی آئی میک اپ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اپنے اس ویڈیو کو نصرت جہاں نے کیپشن دیا ہے، ’نو رسک نو اسٹوری‘۔
نصرت جہاں نے اپنی شادی کو بتایا غیر قانونینصرت جہاں نے 9 جون کو دعویٰ کیا تھا کہ نکھل جین کے ساتھ ان کی شادی قانونی نہیں، بلکہ لیو ان ریلیشن شپ ہے کیونکہ ترکی میں ہوئی ان کی شادی کو ہندوستانی قانون کے مطابق منظوری نہیں ملی ہے۔ اداکارہ نے ایک بیان جاری کیا کہ نکھل جین کے ساتھ ان کی شادی ترکی میریج ایکٹ کے تحت ہوئی تھی، اس لئے یہاں یہ شادی غیر قانونی ہے۔

بیبی بمپ کے ساتھ نصرت جہاں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
نصرت جہاں نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا، ’چونکہ یہ بین المذاہب شادی تھی، لہٰذا اسے ہندوستان میں اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت منظوری کی ضرورت ہے، جو ابھی نہیں ملی ہے۔ قانون کے مطابق یہ شادی نہیں، بلکہ ایک تعلقات یا لیو این ریلیشن شپ ہے۔

نکھل جین اور نصرت جہاں کے رشتے میں اس درار کے بعد، نکھل نے حال ہی میں خود پر لگے الزامات پر کھل کر بات کی ہے۔
سال 2019 میں ہوئی تھی شادینصرت جہاں نے 2019 میں ترکی میں نکھل جین سے شادی کی تھی، جس میں چنندہ لوگ شامل ہوئے تھے۔ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر ریکارڈ جیت حاصل کرنے والی نصرت جہاں نے بعد میں کولکاتا کے پانچ ستارہ ہوٹل میں شاندار شادی تقریب کا انعقاد کیا تھا، جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ نصرت جہاں نے شادی میں درار کی قیاس آرائیوں اور ان خبروں کے درمیان یہ بیان جاری کیا ہے کہ وہ الگ رہ رہی ہیں اور حاملہ ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔