ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پریتی زنٹا نے شوہر کے ساتھ شیئر کی رومانٹک تصویر، کیپشن میں کھل کر ظاہر کیا پیار

اداکارہ پریتی زنٹا (Preity Zinta) نے اپنے شوہر (Husband) جین گڈ اینف (Gene Goodenough) کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر رومانٹک (Romantic Photo) انداز میں شاعری بھی لکھی ہے۔

  • Share this:
پریتی زنٹا نے شوہر کے ساتھ شیئر کی رومانٹک تصویر، کیپشن میں کھل کر ظاہر کیا پیار
پریتی زنٹا نے شوہر کے ساتھ شیئر کی رومانٹک تصویر، کیپشن میں کھل کر ظاہر کیا پیار

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا (Preity Zinta) سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنے مداحوں کے درمیان سرخیوں میں بنی رہنے کے لئے پریتی زنٹا آئے دن دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی دکھائی دے جاتی ہیں۔ وہیں حال ہی میں پریتی زنٹا اپنے ایک ایسے ہی ایک پوسٹ کے ساتھ زبردست سرخیوں میں آگئی ہیں۔ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے شوہر جین گڈ اینف (Gene Goodenough) کے ساتھ بے حد رومانٹک تصویر (Romantic Photo) شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ پریتی زنٹا نے کیپشن میں اپنے شوہر کے لئے پیار کا اظہار کیا ہے۔ وہیں پریتی زنٹا کے ذریعہ پوسٹ کی گئی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)






دراصل، حال ہی میں پریتی زنٹا نے اپنے انسٹا گرام پر شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی ویکیشن پر ہیں اور برف میں جین گڈ اینف کے ساتھ جم کر مستی کر رہی ہیں۔ تصویر میں پریتی زنٹا لال رنگ کی جیکیٹ، سفید ٹوپی اور بلو جینس میں نظر آ رہی ہیں۔ وہیں ان کے شوہر نے بلیک جیکٹ اور بلو جینس پہنی ہوئی ہیں۔ وہیں پریتی زنٹا کے شوہر انہیں گود میں اٹھائے مسکراتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ وہیں اس تصویر میں پریتی زنٹا بھی بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)






یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے انگریزی میں ایک فنی شاعری بھی کی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا- 'Roses are red, violets are blue, I smile all day because of You'. وہیں پریتی زنٹا کی اس تصویر میں مداحوں کے زبردست ردعمل مل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہو رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 20, 2021 10:20 PM IST