ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پول میں اس ہاٹ اور بولڈ انداز میں نظر آئیں پرینکا چوپڑا ، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ ، بکنی فوٹوز وائرل

پرینکا چوپڑا ان دنوں چھٹیوں پر ہیں ۔ فرصت کے لمحات میں پرینکا چوپڑا آرام سے پول سائیڈ ریلیکس کررہی ہیں ، لیکن ان کی تصویریں ایسی ہیں کہ جو انہیں دیکھے گا وہ ریلیکس کرنا بھول جائے گا ۔

  • Share this:
پول میں اس ہاٹ اور بولڈ انداز میں نظر آئیں پرینکا چوپڑا ، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ ، بکنی فوٹوز وائرل
پرینکا چوپڑا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

پرینکا چوپڑا ان دنوں چھٹیوں پر ہیں ۔ فرصت کے لمحات میں پرینکا چوپڑا آرام سے پول سائیڈ ریلیکس کررہی ہیں ، لیکن ان کی تصویریں ایسی ہیں کہ جو انہیں دیکھے گا وہ ریلیکس کرنا بھول جائے گا ۔ پرینکا چوپڑا نے یہ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ تصویروں میں پرینکا پول سائیڈ پر آرام کرتی نظر آرہی ہیں ۔ پرینکا نے جس انداز میں یہ تصویریں کھینچوائی ہیں ، وہ کسی کو بھی مات دے سکتی ہیں ۔ اسٹائل کے معاملہ میں ان کا گیم اب ایک لیول اوپر چلا گیا ہے۔


ان پول سائیڈ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ چھٹیوں کا بہترین استعمال کہ شوہر آپ کی تصویریں کلک کریں ، پرینکا کی یہ پوسٹ اس قدر وائرل ہورہی ہے کہ فینس کو تو چھوڑئے ، دیسی گرل کا انداز دیکھ کر بالی ووڈ حسینائیں بھی فدا ہورہی ہے ۔


ایشا گپتا جو کہ خود اپنی ہاٹ تصویروں کیلئے مشہور ہیں ، انہوں نے پرینکا کی تصویر پر فائر اسٹیکر بنایا ۔ پرینکا چوپڑا کے ایک فین پیج نے لکھا کہ تھینکیو مسٹر جونس ۔ پرینکا چوپڑا اسٹائل نام سے انسٹاگرام چلارہے ایک یوزر نے لکھا کہ میں صبح صبح اتنی گرمی کیلئے تیار نہیں تھا  ، پرینکا مجھ پر تھوڑا رحم کریں ۔




ہر کوئی پرینکا کی اس تصویر کی تعریف کررہا ہے ۔ شاید ہی کوئی ہو جو اس کو نظر انداز کرپایا ہو ۔ تصویروں کو اب تک 24 لاکھ سے زیادہ لوگ لائیک کرچکے ہیں ۔



اگر پروفیشنل فرنٹ کی بات کریں تو پرینکا جلد ہی ہندی فلم دی اسکائی از پنک میں نظر آئیں گی ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ فرحان اختر اور زائرہ وسیم نے کام کیا ہے ۔ جی ہاں وہیں زائرہ جنہوں نے حال میں مذہب کے نام پر بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
First published: Jul 08, 2019 10:38 PM IST