ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے حمل پر توڑی خاموشی ، بتائی دل کی یہ بات

امریکہ میں ایک نیوز پورٹل سے بات کرتےہوئےپرینکا نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ماں بننا چاہتی ہوں ، لیکن جب بھگوان کی مرضی ہوگی یہ تب ہی ہوگا ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے حمل پر توڑی خاموشی ، بتائی دل کی یہ بات
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے حمل پر توڑی خاموشی ، بتائی دل کی یہ بات

پرینکا چوپڑا کی شادی کے کچھ ماہ بعد سے ہی ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں ۔ ایک مرتبہ تو ان کی ماں مدھو چوپڑا نے سامنے آکر وضاحت بھی کی تھی ۔ وہیں اس مرتبہ دیسی گرل نے حمل کو لے کر اپنے من کی بات بتائی ہے ۔ امریکہ میں ایک نیوز پورٹل سے بات کرتےہوئےپرینکا نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ماں بننا چاہتی ہوں ، لیکن جب بھگوان کی مرضی ہوگی یہ تب ہی ہوگا ۔

ویسے باپ بننے پر ایک مرتبہ نک جونس بھی بات کرچکے ہیں ۔ نک نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حقیقی خواب تو یہی ہے ، مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ زیادہ جلدی بڑا ہوگیا ہوں ، اس چیز کو آپ دو طریقوں سے لے سکتے ہیں یا تو آپ اس کو غیر مناسب بتائیں یا پھر آپ کم عمر میں ملے تجربات کو مثبت طور پر لیں۔ میں نے بہت کم عمر میں کافی کچھ دیکھا اور سیکھا ہے ، اس لئے میں اپنے بچوں کے ساتھ یہ سب شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

بتادیں کہ ممبئی میں ایک مرتبہ پرینکا چوپڑا اپنی ماں کےساتھ اسپتال کے باہر نظر آئی تھیں۔ صرف اسی تصویر سے حمل کی افواہیں بازار میں گرم ہوگئی تھیں۔ جب افواہیں زیادہ پھیلنے لگیں تو پرینکا کی والدہ نے بتایا تھا کہ وہ وہاں کسی شناسا سے ملنے کیلئے پہنچی تھیں ۔



ویسے شادی کے بعد اداکاراوں کیلئے حمل کی افواہوں سے نمٹنا کافی مشکل ہوجا ہے ۔ میٹ گالا میں دیپیکا کی ایک تصویر میںہلکا سا پیٹ باہر نظر آیا تو اس کو بے بی بمپ کہا جانے لگا ۔ وہیں ایک پروگرام میں آنند اہوجا نے سونم کے جوتوں کے فیتے باندھے تو سوال کیا جانا لگا کہ کیا سونم حاملہ ہیں ؟۔
First published: May 12, 2019 08:53 AM IST