ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا کی اس مہنگی ڈریس کی قیمت میں تھائی لینڈ گھوم کر آسکتے ہیں آپ ، قیمت جان کررہ جائیں گے حیران

پرینکا حال ہی میں ائیر پورٹ پر یہ مہنگا ڈریس پہن کر نظر آئیں ۔ اوپر سے نیچے تک ہلکے پیلے رنگ میں رنگی پرینکا چوپڑا کا یہ لک اور اس کی قیمت فی الحال سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔

  • Share this:
پرینکا چوپڑا کی اس مہنگی ڈریس کی قیمت میں تھائی لینڈ گھوم کر آسکتے ہیں آپ ، قیمت جان کررہ جائیں گے حیران
پرینکا چوپڑا

گرمیوں کا موسم ہے ۔ ایسے میں ہلکے رنگ کے کپڑے آنکھوں کو کافی آرام دیتے ہیں ۔ اب اگر آپ بھی پرینکا چوپڑا کی یہ ڈریس دیکھ کر اس کو اپنا بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں تو ذرا رک جائیے ۔ ایسا اس لئے کیونکہ اس ڈریس کی قیمت میں تو آپ تھائی لینڈ یا بالی گھوم کر آسکتے ہیں ۔

پرینکا حال ہی میں ائیر پورٹ پر یہ مہنگا ڈریس پہن کر نظر آئیں ۔ اوپر سے نیچے تک ہلکے پیلے رنگ میں رنگی پرینکا چوپڑا کا یہ لک اور اس کی قیمت فی الحال سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔

اب اگر پرینکا کے اس لک کی کل قیمت کی بات کریں تو یہ تقریبا 54 ہزار ہے۔ پرینکا نے تیبی کا جو کرسپی وسکوس پولو میش پل اوور پہنا ہے ، اس کی قیمت 350 ڈالر ہے۔ ہندوستانی کرنسی میں یہ تقریبا 24442 روپے کا ہے۔ وہیں ان کی پینٹ کی قیمت 450 ڈالر یعنی 31426روپے ہے ۔



ویسے صرف پرینکا ہی نہیں کرن جوہر بھی کافی مہنگے کپڑے اور بیگ کے شوقین ہیں۔ وہیں ایک طرف کاجول ہیں ، جو برانڈ کو لے کر اتنی فکر مند نہیں رہتی ہیں ۔ یہ انکشاف کرن کے شو کافی ود کرن پر ہوا تھا۔
First published: Apr 28, 2019 03:33 PM IST