ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انتہائی سیکسی،بولڈ گاؤن کو لیکر ٹرول ہوئیں پرینکا چوپڑاِ لوگوں نے لکھیں بھدی باتیں

  • Share this:
انتہائی سیکسی،بولڈ گاؤن کو لیکر ٹرول ہوئیں پرینکا چوپڑاِ لوگوں نے لکھیں بھدی باتیں
پرینکا چوپڑا اور نک جونس۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

پرینکا چوپڑا  (Priyanka Chopra)  چاہے ساڑی پہنیں یا ویسٹرن آؤٹ فٹ، دیسی گرل کا لک اکثر ہی ان کے مداحوں کا دل جیت لیتا ہے لیکن اس مرتبہ گریمی ایوارڈ 2020 (Grammys Awards 2020)  کا حصہ بننے پہنچی پرینکا نے جو پہنا وہ سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔ جہاں کئی انٹرنیشنل فیشن آئیکن کو دیسی گرل کا یہ لک کافی پسند آیا ہے تو وہں پرینکا کو اب اسکیلئے کافی ٹرول بھی کیا جارہا ہے۔ پرینکا یہاں اپنے شوہر نک جونس(Nick Jonas)  کے ساتھ پہنچی تھیں۔

پرینکا چوپڑا نے نک کے ساتھ گریمی 2020 کے ریڈ کارپیٹ پر فیشن ڈیزائنر رالف اینڈ روشو کی ڈیزائنر ڈریس میں انٹری کی۔ اس ایوری وہائٹ گاؤن کی ہائی لائٹ تھا اس کا لانگ نیک لائن۔ یہ نیک لائن کافی رویلنگ تھا اور اسی کے بعد لوگوں نے پرینکا کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔


پرینکا چوپڑا نے اس ایوارڈ فنکشن میں جانے سے پہلے اپنی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے اس ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔




 




View this post on Instagram




 

Tassel fun. #grammys


A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on





اسی پر کئی یوزرس نے پرینکا کی اس ڈریس کو ان کی اب تک کی سب سے بھدی ڈریس کہا ہے تو وہیں ایک یوزر نے لکھا، "ارے اتنا کلیویج کون دکھاتا ہے یار۔۔۔' تو وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا آپ بیحد خوبصورت ہیں لیکن یہ ڈریس آپ پر بالکل بھی نہیں جچ رہی ہے۔ ایک یوزر نے لکھا یہ جو کپڑا لٹک رہا ہے اس سے اپنی فراک پوری کرلو بہن"۔



بتادیں کہ جہاں ٹرولرس نے پرینکا کو ٹرول کیا ہےتو وہیں کچھ لوگوں نے ان کے ٹرول کئے جانے پر اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی ہے۔ ایک یوزر نے لکھا اگر آدمی اپنا جسم دکھائے تو ٹھیک ہے لیکن خاتون دکھائے تو بھدا ہے۔ سچ میں میرے ساتھ کے لوگ وقت میں پاگل ہیں۔ اسے وہ پہننے دو جو وہ پہننا چاہتی ہے۔
First published: Jan 28, 2020 09:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading