ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نک جونس نے شیئر کیا پرینکا چوپڑا کے ساتھ خاص ویلنٹائن ویڈیو ، مداحوں نے کردیا یہ بڑا مطالبہ

ویڈیو میں نِک اور پرینکا کو بالی ووڈ کے گانا ' آنکھ مارے' پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

  • Share this:
نک جونس نے شیئر کیا پرینکا چوپڑا کے ساتھ خاص ویلنٹائن ویڈیو ، مداحوں نے کردیا یہ بڑا مطالبہ
پرینکا چوپڑا اور نک جونس۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر و مشہور پاپ اسٹار نک جونس اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ دونوں سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے بھی ویلنٹائن ڈے منایا ۔ نک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کو شیئر کیا ہے ، جس پر فی الحال لوگوں کی نگاہیں مرکوز ہوگئی ہیں ۔


ہفتہ کو شیئر کی گئی اس ویڈیو میں نِک اور پرینکا کو بالی ووڈ کے گانا ' آنکھ مارے' پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اٹلی کے شہر میلان سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں  نک نے لکھا کہ میری ہمیشہ کی ویلنٹائن کے ساتھ شو سے پہلے کی ڈانس پارٹی ۔




 




View this post on Instagram




 

Pre show dance party with my forever Valentine. @priyankachopra #valentines


A post shared by Nick Jonas (@nickjonas) on





نک نے اس پوسٹ میں پرینکا کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ ادھر انسٹاگرام پر نک جونس کے میوزک کنسرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا  کہ ہمیشہ کے لئے میرا ویلنٹائن ۔



 




View this post on Instagram




 

My forever valentine. He just happens to look like GI joe in those leather pants!! 😍 #husbandappreciationpost


A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on





نک اور پرینکا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کافی تبصرہ کیا اور انہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد بھی دی ۔ جبکہ کچھ مداحوں نے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا اور کچھ شائقین نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ اب وہ دونوں کے بچوں کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔
First published: Feb 15, 2020 07:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading