ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

GOOD NEWS : پرینکا چوپڑا ۔ نک جونس کے گھر آیا ننہا مہمان ، سوشل میڈیا پر شیئر کی تصویر

دراصل پرینکا چوپڑا جونس اور نک جونس نے ایک بے بی ڈاگ کو گود لیا ہے ۔ انہوں نے اپنے سبھی پالتو کتوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : فیملی میں استقبال ہے پانڈا ( نئے کتے کا نام ) ، ہم نے پانڈا کو گود لیا ہے ۔

  • Share this:
GOOD NEWS : پرینکا چوپڑا ۔ نک جونس کے گھر آیا ننہا مہمان ، سوشل میڈیا پر شیئر کی تصویر
GOOD NEWS : پرینکا چوپڑا ۔ نک جونس کے گھر آیا ننہا مہمان ، سوشل میڈیا پر شیئر کی تصویر

پرینکا چوپڑا جونس (Priyanka Chopra Jonas) اور نک جونس (Nick Jonas) کے گھر میں حال ہی میں کلکاری گونجی ہے اور وہ چچا چچی بن گئے ہیں ۔ پرینکا کی جٹھانی مشہور اداکارہ صوفی ٹرنر  (Sophie Turner) کے ماں بننے کے بعد گھر میں خوشیاں آئی ہیں ۔ بالی ووڈ (Bollywood) اور ہالی ووڈ (Hollywood)  میں اپنی اداکاری کا جادو چلانے والی پرینکا چوپڑا سوشل میڈیا پر ایک خوشخبری اپنے فینس کو دی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے فینس کو بتایا کہ ایک ننہا مہمان ان کے بھی گر آگیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں پرینکا نے اس ننہے مہمان کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔


دراصل پرینکا چوپڑا جونس اور نک جونس نے ایک بے بی ڈاگ کو گود لیا ہے ۔ انہوں نے اپنے سبھی پالتو کتوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : فیملی میں استقبال ہے پانڈا ( نئے کتے کا نام ) ، ہم نے پانڈا کو گود لیا ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

Our new family portrait! Welcome to the family, Panda! We adopted this little rescue (soon he won’t be so little) just a few weeks ago. We can’t be sure but he seems to be a Husky Australian Shepard mix.... and those eyes... and the ears!!! ❤️😍❤️🐼❤️🐶   BTW @diariesofdiana wasn’t around for our little photoshoot, but we couldn’t leave our #1 girl out...so...we made it work! 😂  😉 @ginothegerman @pandathepunk    @nickjonas @hollywood_huskies


A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on





خیال رہے کہ پرینکا چوپڑا کو کتے کافی زیادہ پسند ہیں ۔ سال 2016 میں ایک پپی کو گود لیا تھا ، جس کا نام ڈائنا رکھا ۔ انہوں نے ڈائنا کا انسٹاگرام اکاونٹ بھی بنایا ہے ، جس کے انسٹا ہینڈل کا نام ڈائریز آف ڈائنا ہے ۔ اس اکاونٹ پر ڈائنا کی تصویروں کو پوسٹ کیا جاتا ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا نے 18 جولائی کو اپنا 38 واں یوم پیدائش منایا تھا ۔ وہیں ان کے یوم پیدائش کے موقع پر شوہر نک جونس نے رومانٹک پوسٹ کرکے اپنی اہلیہ کو انتہائی خاص طریقہ سے مبارکباد دی تھی ۔ وہیں اب پرینکا چوپڑا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شوہر نک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دل کی بات کہی ہے ۔ اس پوسٹ میں رومانٹک اور کیوٹ تصویر شیئر کرکے انہوں نے اس قصے کا بھی ذکر کیا ہے ، جب نک جونس نے انہیں شادی کیلئے پرپوز کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 09, 2020 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading