ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا بن سکتی ہیں وزیر اعظم عہدے کی امیدوار، شوہر نک کو بنانا چاہتی ہیں صدر

  • Share this:
پرینکا چوپڑا بن سکتی ہیں وزیر اعظم عہدے کی امیدوار، شوہر نک کو بنانا چاہتی ہیں صدر
اسی شو پر ایک اور جج ہیں جن کا نام ہے کیلی کلارکسن۔ کیلی، نک جونس کے اچھے دوست بھی ہیں۔ یعنی یہاں پر مستی مذاق کا سلسلہ چلتا ہی رہتا ہے۔ نک کی ٹانگ کھنچائی کیلئے کیلی نے مذاق۔مذاق میں سوال پوچھ ڈالا کہ میری عمر 37 سال ہے آپ کی تو شاید 27 ہے نہ؟' اس پر نک سمجھ گئے کہ کیلی کیا بولنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پرینکا چوپڑا اور نک جونس سوشل میڈیا کے پسندیدہ کپل ہیں۔ ان کا رومان سیزلنگ کیمسٹری تو اکثر چرچا میں رہتی ہی ہے۔ اب ان کا ایک بیان چرچا کا موضوع بنا ہو اہے۔ پرینکا نے شادی کے بعد حمل نہیں سیاسی خواہشات کے بارے میں بات کی۔


سنڈے ٹائمس سے بات چیت  میں پرینکا نے نہ صرگ اپنی بلکہ نک جونس کو لیکر بھی بات کی۔ پرینکا نے کہا'،  'میں ہندستان کے وزیر اعظم عہدے کی ریس میں شامل ہونا پسند کروں گی۔ مجھے اچھا لگے گا اگر نک جونس امریکہ کے صدر کے انتخابات میں کھڑے ہوں۔مجھے سیاست سے جڑی چیزیں پسند نہیں ہیں۔ لیکن میں اتنا جانتی ہوں کہ ہم دونوں سماج میں تبدیلی لاناچاہتے ہیں۔ ہمیں کبھی بھی نہ نہیں کہنا چاہئے"۔ پرینکا نے کہا کہ نک فیمنسٹ اور انہیں یہ لفظ استعمال کرنے سے ڈر نہیں لگتا۔




پرینکا چوپڑا کی سیاس میں اینٹری کی خواہش کوئی چونکانےوالی نہیں ہے۔ کیونکہ وہ یوں بھی سماجی کاموں سے جڑی ہوئی ہیں۔

First published: Jun 04, 2019 11:14 AM IST