ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا۔نک جونس کیلئےخوشخبری، آنے والا ہے فیملی میں ننھا مہمان

رہورٹ کے مطابق جو اور سوفی اس نیوز کو ابھی تک کافی چھپائے ہوئے تھے لیکن ان کی فیملی اس خبر کو جاننے کے بعد کافی خوش ہے۔ ایسے میں سوفی ٹرنر ان دنوں اپنے آؤٹ فٹ بھی کچھ اسی انداز میں منتخب کررہی ہیں۔ حالانکہ سوفی اور جو جونس دونوں کے ہی قریبیوں نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

  • Share this:

پرینکا چوپڑا کی جیٹھانی اور جو جونس کی اہلیہ سوفی ٹرنرکے گھر یعنی نک اور پرینکا کی فیملی میں ننھا مہمان آنےوالا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تو سوفی ٹرنر اور جو جونس اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں۔ غیرملکی میڈیا نے ذرائع کی بنیاد پر خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 23 سال کی سوفی ٹرنر حاملہ ہیں۔ حالانکہ اس جوڑے نے ابھی تک یہ نیوز صرف اپنی ہی فیملی اور کچھ قریبی دوستوں کو ہی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رہورٹ کے مطابق جو اور سوفی اس نیوز کو ابھی تک کافی چھپائے ہوئے تھے لیکن ان کی فیملی اس خبر کو جاننے کے بعد کافی خوش ہے۔ ایسے میں سوفی ٹرنر ان دنوں اپنے آؤٹ فٹ بھی کچھ اسی انداز میں منتخب کررہی ہیں۔ حالانکہ سوفی اور جو جونس دونوں کے ہی قریبیوں نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

سوفی اور جو ساتھ میں حال ہی میں گریمی ایورڈس میں نظر آئے تھے۔ اس ایوارڈ فنکشن میں تینوں جونس برادرس کی بیویاں بھی ان کے ساتھ پہنچی تھیں۔ اسی فنکشن میں بہت لمبی نیک لائن والی ڈریس پہننے پر پرینکا چوہڑا کو کافی ٹرول بھی کیا گیا تھا۔

سوفی ٹرنر اور جوجونس سال2016 سے ایک۔دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اور 2017 میں ان دونوں نے منگنی کرلی تھی۔ گزشتہ سال بل بورڈ میوزک ایوارڈس کے بعد ایک سرپرائز سریمنی میں سوفی اور جو نے مئی میں شادی کرلی تھی۔ اس کے بعد ان دونوں نے جون 2019 میں پیرس میں دوسری شادی کی تھی جس میں ان کی فیملی اور دوست شامل ہوئے تھے۔ وہیں پرینکا اور نک کی شادی سوفی اور جوجونس سے پہلے دسمبر 2018 میں ہندستان میں ہوئی تھی۔
First published: Feb 14, 2020 12:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading