ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کبھی شادی کے بارے میں سوچ کر گھبراتی تھیں پرینکا چوپڑا، نک جوناس میں کیسے ملا پیار، کیا انکشاف

اداکارہ پرینکا چوپڑا جوناس (Priyanka Chopra Jonas) نے اعتراف کیا کہ وہ آج اپنی شادی اور نک جوناس کے ساتھ کافی خوش ہیں۔ People میگزین کو دیئے ایک انٹرویو میں پرینکا چوپڑا نے بتایا جب وہ دلہن ہونے کے خیال سے لطف اندوز تھیں، تو انہیں یقین نہیں تھا کہ حقیقت میں اس رشتے کا کیا مطلب ہے۔

  • Share this:
کبھی شادی کے بارے میں سوچ کر گھبراتی تھیں پرینکا چوپڑا، نک جوناس میں کیسے ملا پیار، کیا انکشاف
کبھی شادی کے بارے میں سوچ کر گھبراتی تھیں پرینکا چوپڑا، نک جوناس میں کیسے ملا پیار، کیا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں انٹری لے کر دھمال مچانے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا جوناس (Priyanka Chopra Jonas) اور نک جوناس (Nick Jonas) کی لیونگ کیمسٹری سوشل میڈیا (Social Media) پر سرخیاں بنتی رہتی ہیں۔ آج دونوں ساتھ بے حد خوش ہیں، لیکن ایک وقت ایسا تھا جب شادی کا نام سن کر گھبرا جاتی تھیں۔ انہوں نے پہلی بار بتایا کہ جس عمر میں لوگ شادی کے بارے میں سوچتے ہیں، اس عمر میں ان کے دماغ میں کیریئر کو لے کر خیال رہتے تھے۔


اداکارہ پرینکا چوپڑا جوناس (Priyanka Chopra Jonas) نے اعتراف کیا کہ وہ آج اپنی شادی اور نک جوناس کے ساتھ کافی خوش ہیں۔ People  میگزین کو دیئے ایک انٹرویو میں پرینکا چوپڑا نے بتایا جب وہ دلہن ہونے کے خیال سے لطف اندوز تھیں، تو انہیں یقین نہیں تھا کہ حقیقت میں اس رشتے کا کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹے بچے کی طرح میں خوش تھی۔ مجھے شادی شدہ ہونے کے خلاف سے پیار ہوگیا تھا۔ میں ایک دلہن بننے کے لئے ایکسائیٹیڈ تھی، لیکن اس بات سے انجان تھی کہ حقیقت میں اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔


 




 




View this post on Instagram




 

Happy Karwa Chauth to everyone celebrating.❤️ I love you @nickjonas


A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on






انہوں نے اس بات چیت میں کہا کہ جب آپ صحیح شخص کو اپنی زندگی میں پاتے ہیں تو سب کچھ بہت آسان ہوجاتا ہے۔ پرینکا نے اپنی ذاتیات کے ایک پہلو کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت پر عزم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بڑی ہو رہی تھی، تو میں نے یہ دیکھا کہ ایک خاتون کا پُرعزم ہونا اچھا نہیں مانا جاتا تھا، لیکن میں دھیرے دھیرے یہ محسوس کیا کہ یہی میری طاقت ہے۔

پرینکا چوپڑا اور نک جوناس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو شادی کی تھی۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتے ہیں۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا نے اپنے کروا چوتھ کی پیاری سی تصویر پوسٹ کی تھی۔ ان میں پرینکا ٹریڈیشنل دیسی گرل لُک میں نظر آرہی تھیں۔ لال ساڑی اور لال سندور میں پرینکا چوپڑا اتنی خوبصورت لگ رہی تھی کہ نک جوناس ان سے نظریں نہیں ہٹا پا رہے تھے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 07, 2020 10:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading