ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شوہر نک جونس کے ساتھ کچھ اس طرح کے کپڑوں میں نظر آئیں پرینکا چوپڑا، ہو گئیں ٹرول

حال ہی میں پرینکا چوپڑا اپنی ڈریس کی وجہ سےچرچا میں آگئی ہیں۔ اس ڈریس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ اس تصویر میں پرینکا بلیک ٹاپ اور خاکی نیکر پہنے نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
شوہر نک جونس کے ساتھ کچھ اس طرح کے کپڑوں میں نظر آئیں پرینکا چوپڑا، ہو گئیں ٹرول
پرینکا چوپڑا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

اداکارہ پرینکا چوپڑا آئے دن سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ کبھی اپنی آنے والی فلم کو لیکر تو کبھی کسی تصویر کو لیکر۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا اپنی ڈریس کی وجہ سےچرچا میں آگئی ہیں۔ اس ڈریس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ اس تصویر میں پرینکا بلیک ٹاپ اور خاکی نیکر پہنے نظر آرہی ہیں۔ بس تصویر دیکھتے ہی لوگوں نے ان پر کمینٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہیں ٹرول ہونے کی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔۔

دراصل پرینکا چوپڑا کا کاکی نیکر دیکھ کر لوگوں نے انہیں آر ایس ایس تنظیم کا برانڈ ایمبیسڈر بتانا شروع کردیا ہے۔ ایک یوزر نے پوچھ ڈالا، "کیا پرینکا چوپڑا آر ایس ایس کی ممبر بن گئی ہیں؟'۔    وہیں  دوسرے  نے  کہا  کہ  آر ایس ایس کی سیریس میٹنگ اٹینڈ کرنے پہنچی ہیں۔ ایسے ہی کئی کمینٹس کے ساتھ پرینکا کو ٹرول کیا جارہا ہے۔  بتادیں کہ خاکی پینٹ آر ایس ایس یونیفارم رہا ہے۔۔


اس سے پہلے شوہر نک جونس بھی خاکی آٹ فٹ کو لیکر ٹرولرس کے نشانے پر آچکے ہیں۔ لیکن یہ جوڑا کبھی ایسے ٹرول کی پرواہ نہیں کرتا۔

First published: Jun 20, 2019 07:35 AM IST