ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی اس ہستی پر لگا سیکس ریکیٹ چلانے کا الزام ، چار ستارہ ہوٹل میں رنگوں ہاتھ گرفتار

افسر نے بتایا کہ اس بارے میں کرائم برانچ کو خبر ملی تھی کہ زرینہ نامی ازبکستان کی ایک خاتون غیر ملکی خواتین کو ہوٹلوں میں بھیجتی تھی اور ہر گراہک سے 80 ہزار روپے وصول کرتی تھی ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کی اس ہستی پر لگا سیکس ریکیٹ چلانے کا الزام ، چار ستارہ ہوٹل میں رنگوں ہاتھ گرفتار
علامتی تصویر

بالی ووڈ کے ایک پروڈکشن منیجر کو مبینہ طور پر سیکس ریکیٹ میں شامل رہنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم کو جوہو کے مضافاتی علاقے میں ایک چار ستارہ ہوٹل میں مبینہ طور پر چلنے والے اس ریکیٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ہفتہ کو اس بارے میں اطلاع دی ۔ افسران کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سوشل سروس (ایس ایس) برانچ نے زیڈ لگژری ریذیڈنسی ہوٹل میں جمعہ کو چھاپہ مارا اور پروڈکشن منیجر راجیش کمار لال کو گرفتار کیا۔


انہوں نے بتایا کہ اس چھاپہ ماری میں ازبکستان کی دو لڑکیوں کو آزاد کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 23 دسمبر کو ایس ایس برانچ کی ٹیم نے سیکس ریکیٹ میں شامل تین خواتین کو اسی ہوٹل سے آزاد کرایا تھا ۔


علامتی تصویر


افسر نے بتایا کہ اس بارے میں کرائم برانچ کو خبر ملی تھی کہ زرینہ نامی ازبکستان کی ایک خاتون راجیش کمار لال کی مدد سے بیرون ملک سے جسم فروشی کا دھندہ چلا رہی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ وہ غیر ملکی خواتین کو ہوٹلوں میں بھیجتی تھی اور ہر گراہک سے 80 ہزار روپے وصول کرتی تھی ۔ راجیش کمار لال کو متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
First published: Jan 05, 2020 06:24 PM IST