ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکار سورج پنچولی کی پوسٹ پر جیا خان کی ماں رابعہ خان کا پھوٹا غصہ ، جانئے کیا ہے معاملہ

SSR Case : بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی ایک پوسٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر جیا خان کی والدہ رابعہ خان کے نشانے پر آگئے ہیں ۔

  • Share this:
اداکار سورج پنچولی کی پوسٹ پر جیا خان کی ماں رابعہ خان کا پھوٹا غصہ ، جانئے کیا ہے معاملہ
اداکار سورج پنچولی کی پوسٹ پر جیا خان کی ماں رابعہ خان کا پھوٹا غصہ ، جانئے کیا ہے معاملہ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت  (Sushant Singh Rajput) کی موت کے دو مہینے گزر جانے کے بعد آخر کار ان کے کنبہ اور فینس کو اچھی خبر ملی ہے ۔ سپریم کورٹ نے معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے اداکار کی موت کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے ۔ سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) نے اپنے خلاف پٹنہ میں دائر ایف آئی آر کو ممبئی منتقل کرانے کیلئے عرضی داخل کی تھی ، جس کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی جانچ کے اختیارات سی بی آئی کو سونپ دئے ہیں ۔


سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کئی سلیبریٹیز نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ۔ کنگنا رناوت سے لے کر شلپا شیٹی اور ادھین سمن سمیت کئی اسٹارس نے ملک کی عدالت عظمی کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ۔ ایسے میں اداکار سورج پنچولی  (Sooraj Pancholi) نے بھی سپریم کورٹ  (Supreme Court) کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ۔ اپنی پوسٹ میں سورج پنچولی نے سشانت کی موت معاملہ کی جانچ سی بی آئی کو سونپے جانے پر لکھا : سچ کی جیت ہوتی ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

❤️ #GoneTooSoonBrother 💔


A post shared by Sooraj Pancholi (@soorajpancholi) on





اپنی اس پوسٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر سورج پنچولی جیا خان (Jiah Khan) کی ماں رابعہ خان  (Rabia Khan) کے نشانے پر آگئی ہیں ۔ سورج کی پوسٹ پر نشانہ سادھتے ہوئے رابعہ خان نے کہا کہ سورج پنچولی نے سوشل میڈیا پر لکھا : سچ کی جیت ہوتی ہے ، یہ تو وہی جملہ ہے ، جو ہر مجرم کہتا ہے ۔ جبکہ اس کو اپنے جرم پر پچھتاوا بھی نہیں ہوتا ۔

رابعہ خان مزید کہتی ہیں کہ جیا کیس میں اس وقت تک سچائی سامنے نہیں آئی جب تک سی بی آئی نے سورج سے پوچھ گچھ نہیں ۔ سی بی آئی نے چارج شیٹ میں کہا تھا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے اور حقائق کو چھپا رہا ہے ۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 20, 2020 09:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading