اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رادھیکا آپٹے نے ویزا کے لئے لندن کے میوزیشین Benedict Taylor سے کی شادی؟

    رادھیکا آپٹے نے ویزا کے لئے لندن کے میوزیشین Benedict Taylor سے کی شادی؟

    رادھیکا آپٹے نے ویزا کے لئے لندن کے میوزیشین Benedict Taylor سے کی شادی؟

    بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے (Radhika Apte) نے کہا کہ جب انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ شادی کرکے آپ کو ویزا آسانی سے مل جاتا ہے، تب جاکر انہوں نے شادی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شادی کی حامی نہیں ہیں، لیکن ویزا بہت بڑی پریشانی ہے اور وہ دونوں ساتھ رہنا چاہتے تھے۔

    • Share this:
      ممبئی: رادھیکا آپٹے (Radhika Apte) اب بالی ووڈ اور ساوتھ انڈیا کی فلموں میں جانا پہچانا چہرہ ہے، لیکن اب رادھیکا آپٹے کا رخ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی طرف بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں، دوسری طرف او ٹی ٹی سے اپنی الگ پہچان بنا رہے اداکار وکرانت میسی کا جلوہ بھی قائم ہے۔ حال ہی میں رادھیکا اور میسی کئی موضوعات پر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے نظر آئے۔ اسی دوران میسی نے رادھیکا سے ایک ایسا سوال پوچھا، جس کا جواب رادھیکا نے بہت دلچسپ طریقے سے دیا۔



       




      View this post on Instagram




       

      Finally on Instagram! A photo from my travel last month :)


      A post shared by Radhika (@radhikaofficial) on





      رادھیکا آپٹے نے لندن کے میوزیشین بینڈکٹ ٹیلر (Benedict Taylor) سے شادی کی تھی اور شادی سے پہلے تک دونوں لمبے وقت تک لانگ ڈسٹینس ریلیشن شپ میں (طویل وقت تک رشتے میں) بھی تھے۔ ایسے میں بات چیت کے دوران میسی نے رادھیکا سے پوچھا کہ آپ نے شادی کب کی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے رادھیکا آپٹے نے کہا کہ جب انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ شادی کرکے آپ کو ویزا آسانی سے مل جاتا ہے۔ انہوں نے آگےکہا کہ وہ شادی کی حامی نہیں ہیں، لیکن ویزا بہت بڑی پریشانی ہے اور وہ دونوں کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔

       



       




      View this post on Instagram




       

      Finally on Instagram! A photo from my travel last month :)


      A post shared by Radhika (@radhikaofficial) on





      میسی نے رادھیکا سے ایک سوال اور کیا، جس میں انہوں نے پوچھا کہ وہ کہاں ہیں؟ تو اس کے جواب میں رادھیکا نے کہا کہ وہ ابھی لندن میں ہیں اور انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس سال وہ کام نہیں کریں گی۔ واضح رہے کہ رادھیکا آپٹے نہ صرف بالی ووڈ کے ٹاپ ہیروز کے ساتھ، بلکہ جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: