اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انٹیمیٹ سین ہوا لیک تو بھڑک اٹھی بالی ووڈ کی یہ بولڈ اداکارہ ، کہہ دی ایسی بات

    بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے ۔

    بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے ۔

    بالی ووڈ اور ویب سیریز کی دنیا میں اپنی بولڈنیس کی وجہ سے الگ شناخت بنانے والی اداکارہ رادھیکا آپٹے ان دنوں زبردست سرخیوں میں ہیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اور ویب سیریز کی دنیا میں اپنی بولڈنیس کی وجہ سے الگ شناخت بنانے والی اداکارہ رادھیکا آپٹے ان دنوں زبردست سرخیوں میں ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ کی آنے والی فلم کا ایک انٹیمیٹ سین لیک ہوگیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس کے بعد اب رادھیکا کا اس معاملہ میں بیان سامنے آیا ہے ۔ رادھیکا کا کہنا ہے کہ فلم میں اور بھی کئی بہترین سین ہیں ، لیکن صرف اس سین کا لیک ہونا لوگوں کی خراب سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔

      رادھیکا نے اس معاملہ میں خراب سوچ والے لوگوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ فلم دی ویڈنگ گیسٹ میں اور بھی کئی سین ہیں ، لیکن صرف ایک سیکس سین ہی موضوع بحث کیوں ؟ ۔ رادھیکا نے مزید کہا کہ فلم سے لیک ہوا یہ سین صرف رادھیکا آپٹے کا نہیں ہے ، بلکہ اس میں دیو پٹیل بھی ہیں ، لیکن سرخیوں میں صرف اور صرف رادھیکا ہے ۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں دیو پٹیل موضوع بحث کیوں نہیں ہیں ۔

      خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کسی فلم سے رادھیکا آپٹے کا بولڈ سین لیک ہوا ہے ۔ اس سے پہلے 2016 میں آئی فلم پاچرڈ میں عادل حسین کے ساتھ رادھیکا کا انٹیمیٹ سین لیک ہوگیا تھا ۔ اس سین کو لے کر کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا ۔



      بتادیں کہ رادھیکا برٹش - امریکی فلم دی ویڈنگ گیسٹ میں کافی بولڈ کردار نبھاتی نظر آنے والی ہیں ۔ اس فلم میں ان کے کچھ انٹیمیٹ سین ہیں ، جن کی تصویریں سوشل میڈیا پر حال ہی میں لیک ہوگئی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر جو فوٹیج لیک ہوئی ہے ، ان میں رادھیکا آپٹے اور دیو پٹیل نظر آرہے ہیں ۔ ان تصویروں میں رادھیکا اور دیو پٹیل کی نزدیکیاں صاف نظر آرہی ہیں ، جس کی وجہ سے یہ فلم کا انٹیمیٹ سین معلوم پڑتا ہے ۔ وہیں ان تصویروں سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ فلم کافی بولڈ سین سے بھری ثابت ہونے والی ہے ۔

       
      First published: