رادھیکا آپٹے کئی فلموں میں اپنے بولڈ انداز میں نظر آچکی ہیں۔ ایسے میں رادھیکا کا کہنا ہے کہ فلم "بدلاپور" میں کئی ایک بولڈ سین کے بعد سے ہی رادھیکا کو کئی سیکس کامیڈیز کے آفر آنے لگ گئے۔ رادھیکا نے فلم بدلا پور میں ایسا کردار نبھایا تھا جو لڑکی خود کو جان سے مار دینے کی دھمکی دینے والے شخص کے سامنے مجبوری میں اپنے کپڑے اتارتی ہے۔ رادھیکا کا کہنا ہے کہ لوگوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ میں فلموں میں اس طرح کے ہی کردار کروں گی۔
رادھیکا نے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتیں جو ان کیلئے معنی نہیں رکھتی۔ رادھیکا نے کہا، "آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ بدلا پور کے بعد مجھے ایڈلٹ فلمیں آفر ہونے لگیں۔ حال ہی میں ایک ایوینٹ میں بولتے ہوئے رادھیکا نے کہا، کیونکہ میں نے بدلا پور میں وہ کردار کیا یا ایک شارٹ فلم "اہلیا" کی۔ اس لئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے ہی کردار کرتی آرہی ہوں"۔ انہوں نے کہا میں اتنا سارا کام ریجیکٹ کر رہی تھی کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ میرے کریئر کیلئے اچھا ہے یا نہیں۔
رادھیکا نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ لوگ 'پروگریسو' کے نام پر کچھ بھی لکھ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر آدمیوں سے نفرت کرنا پروگریسو ہوتا نہیں ہے۔ یہ کہانی کہنے کا ایک ذریعہ ہے لیکن ڈائریکٹر یا رائٹر کے طور پر آپ کچھ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ آپ کی سوچ اور نظریہ ہی میرے لئے سب سے اہم ہے'۔
انہوں نے آگے کہا، "کئی ساری اسی فلمیں ہیں جو انہیں ایک خاتون کے طور پر پسند آئیں کیونکہ وہ کہتی ہیں کہ وہ خواتین کے بارے میں ہیں۔ وہ مساوات کی بات کرتے ہیں لیکن ایسا ہے نہیں۔ میری سوچ کئی سارے لوگوں سے اتفاق نہیں رکھتی ہے لیکن یہ اسے صحیح یا غلط نہیں بناتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔