اداکارہ رادھیکا مدان نے اپنی فلم کی تشہیر کیلئے پہنا اتنا ریویلنگ ٹاپ ، لوگوں نے کہا : یہ بھی کیوں پہن لیا؟
فلم شدت (Shiddat) کے سبھی فنکاروں کے ساتھ حال ہی میں رادھیکا مدان (Radhika Madan) اپنی فلم کی تشہیر کیلئے پہنچی تھیں ۔ اس دوران سنی نے سفید ٹی شرٹ اور براون پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ رادھیکا مدان نے بلیک برالیٹ اور بوٹ کٹ پینٹ پہن رکھی تھی ۔
فلم شدت (Shiddat) کے سبھی فنکاروں کے ساتھ حال ہی میں رادھیکا مدان (Radhika Madan) اپنی فلم کی تشہیر کیلئے پہنچی تھیں ۔ اس دوران سنی نے سفید ٹی شرٹ اور براون پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ رادھیکا مدان نے بلیک برالیٹ اور بوٹ کٹ پینٹ پہن رکھی تھی ۔
ممبئی : فلم انگریزی میڈیم سے مشہور ہوئی اداکارہ رادھیکا مدان ان دنوں اپنی اگلی فلم شدت کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں ۔ اس فلم میں رادھیکا وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور ڈائنا پینٹی کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ فلم کے سبھی فنکاروں کے ساتھ حال ہی میں رادھیکا مدان اپنی فلم کی تشہیر کیلئے پہنچی تھیں ۔ اس دوران سنی نے سفید ٹی شرٹ اور براون پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ رادھیکا مدان نے بلیک برالیٹ اور بوٹ کٹ پینٹ پہن رکھی تھی ۔
لیکن ، لگتا ہے کہ لوگوں کو رادھیکا مدان کا یہ لک بالکل بھی پسند نہیں آیا ۔ اپنے لک کیلئے رادھیکا سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول ہورہی ہیں ۔ یوزرس اداکارہ کے آوٹ فٹ کو لے کر ان کی کلاس لگا رہے ہیں ۔ اداکارہ کا ویڈیو سلیبریٹی فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام پر اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ، جس پر یوزر الگ الگ کمنٹس کررہے ہیں ۔ ایک یوزر نے رادھیکا کے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا : کچھ بھی پہن لیتے ہیں ۔ وہیں ایک دوسرے نے لکھا : بکواس ڈریس ۔ یہی نہیں ، کچھ نے تو رادھیکا کے اس لک کا موازنہ بگ باس او ٹی ٹی کی سابق کنٹیسٹنٹ عرفی جاوید سے بھی کردیا ۔ یوزر نے کہا : انہیں بھی عرفی جاوید کی طرح ایک ڈائزائنر کی ضرورت ہے ۔
کرونال دیشمکھ کی ہدایت کاری میں بنی فلم شدت میں موہت رینا بھی ہیں ۔ یہ فلم گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونے والی تھی ، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوگئی ۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ حال ہی میں اعلان کی گئی گئی ہے ، جو یکم اکتوبر ہے ۔ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی ۔ وہیں فلم کا ٹریلر 13 ستمبر کو ریلیز ہوگا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔